Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے،ڈپٹی کنونیررابطہ کمیٹی شاہد پاشا


سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے،ڈپٹی کنونیررابطہ کمیٹی شاہد پاشا
 Posted on: 2/15/2016
سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے،ڈپٹی کنونیررابطہ کمیٹی شاہد پاشا
کراچی کے عوام کو ان کا حق دیا جاناچاہیے تاکہ کراچی پھر ایک بارپھر دنیا کے ترقی یافتہ شہروں صف میں شامل ہو سکے، شاہد پاشا
اگر چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والے نسلیں عزت کی زندگی گزاریں تو ہمیں اپنا صوبہ حاصل کرنا ہوگا، ارکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ، ریحانہ نسرین اور ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ 
پوری دنیا میں ہوتا آرہاہے کے جب مہنگائی بڑھتی ہے تواشیاء مہنگی ہوتی ہیں اورجب مہنگائی کم ہوتی ہے توقیمتیں کم ہوتی ہے
مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا ، نامزد حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کورنگی نمبر5 پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب
کراچی۔۔۔15فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سیدشاہد پاشا نے کہاکہ سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے جب 2010میں جب بلدیاتی نظام کی مدت کا خاتمہ ہوا، آپ اس وقت کا کراچی دیکھ لیں اور آج کا کراچی دیکھ لیںآپ کو واضح فرق نظر آئے گاکے کون کراچی سے مخلص ہے۔ انہوں نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کراچی کے عوام کو ان کا حق دیا جاناچاہیے تاکہ کراچی پھر ایک بار دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل ہو سکے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے، بجلی و گیس کی کی لوڈشیڈنگ اورگھریلوں صارفین پر عائد بجلی و گیس کے ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف رکورنگی نمبر5 پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حق پرست عوام، ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت ایم کیوایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی عوام نے اپنے محبو ب قائد جناب الطاف حسین کے منتخب کر دہ نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے کیا کراچی کی عوام کوحق پرست نمائندوں کو منتخب کرنے کی سزادی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کی جو زبان بند ی کی گئی ہے اس کا بھی بے اختیار کراچی میں بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ قائد تحریک نے ہمیشہ نا انصافی اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے اور کرپٹ لوگوں کو عوام کی عدالت میں پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب آپ یہ دیکھیں کہ کس کس نے کس کس کے خلاف کیا کیا بولا ہے یہ دوہرا معیار ختم کیا جائے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر و تقریر اور تصاویر کی اشاعت پر پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، ریحانہ نسرین اور ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہاکہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہماری یہ کونسی مجبوری تھی جو ہم 70سال سے جبر کی زندگی گزار رہے ہیں پاکستان بنانے کے بعد مہاجروں نے یہاں پر بینکوں کی بنیاد ڈالی، اسکول اور فیکٹریاں بنائیں اور ان سب کو قومی تحویل میں لیا گیا ہم اگر چاہتے ہیں ہماری آنے والے نسلیں عزت کی زندگی گزاریں تو ہمیں اپنا صوبہ حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم ہر قانونی تقاضہ پورا کریں گے اور اگر اختیارات ہمیں نہیں دوگے تو ہم چھن لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ و75فیصدریو ینو دینے والا شہر اس کرپٹ حکومت کی وجہ سے آج بے اختیار ہے۔ کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہاکہ یہ پوری دنیا میں ہوتا آرہاہے کے جب مہنگائی بڑھتی ہے تو قمیتیں بڑھ جاتی ہیں اورجب مہنگائی کم ہوتی ہے تو قیمتیں کم ہوتی ہیں مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہوتاہے پاکستان میں صرف مہنگائی بڑھے جارہی ہے اورکم ہونے کا نام نہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ شہرصوبے کو 90فیصد ٹیکس دیتا ہے جس سے سندھ حکومت چلتی ہے اور 75فیصد ٹیکس پاکستان کو فراہم کرتا ہے، اوراس سے پورا پاکستان چلتاہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح کراچی کی زمینوں پرقبضہ کیا جارہاہے ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ کونسی طاقت ہے جو حکومت کے ساتھ مل کر قبضہ کررہی ہے ہم جیسے ہی آفس میں بیٹھے گے تو ان کے خلاف بھی کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح رینجرز کو اختیارات دلوائے گئے ہیں اس ہی طر ح میں اپیل کر تا ہوں کہ ہمارے سندھ کو بچایا جائے ، سندھ حکومت نے صوبہ کو لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے ماضی میں بھی ایک طبقے کو ووٹ ملا تھا ان کو بھی ان کا حق نہیں دیا جارہا تھا اور جو لوگ ان کا حق نہیں دے رہے تھے انہوں نے ہی ادھر ہم اور ادھر تم کا نعرہ لگا کر پاکستان کو دولخت کر دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کراچی شہر کی عوام کا منڈیٹ تسلیم نہیں کیا جارہا اور جب لوگوں کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جاتا ہے اس کا بہت بڑا حساب چکانا پڑتا ہے۔











تصاویر

7/19/2024 10:14:59 PM