Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا جنرل ورکرز اجلاس


لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا جنرل ورکرز اجلاس
 Posted on: 2/15/2016
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا جنرل ورکرز اجلاس 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا اور رکن شبیر قائم خانی نے میڈیکل ایڈ کمیٹی جانب 2016ء کے لئے جاری کردہ کلینڈر کا افتتاح کیا 
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی طبی شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں، شاہد پاشا 
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے تحریک کے مشکل اور کڑے وقت میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل کو جاری رکھا۔شبیر قائم خانی 
رابطہ کمیٹی کا جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب ، میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کارکنان کو زبردست خراج تحسین 
کراچی ۔۔۔15، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ میڈیکل ایڈ کمیٹی کا جنرل ورکرز اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا اور رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے سال 2016ء کے جاری کردہ کلینڈ ر ، نوٹ بک اور کی چین کا افتتاح کیا۔جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیوایم نجی و سرکاری اداروں کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز جدوجہد پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ۔ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے کہاکہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی طبی شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ، بلوچستان و تھر کی قحط سالی ہو ، آزاد کشمیر کا زلزلہ ہو ، سیلاب کی صورتحال ہو ہر موقع پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے چاک و چوبند ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر دکھی انسانیت کی خدمت میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ اس میں نمایاں کارکردگی کے مظاہرے کئے جس پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا ایک ایک کارکن زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شعبہ طب عبادت کا درجہ رکھتا ہے اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے عمل میں وہ سچائی اور حقیقت ہے جو انسانیت کو اللہ تعالیٰ سے نزدیک کرتی ہے۔ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ تحریک پر آنے والے مشکل اور کڑے وقت میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل کو روکا نہیں بلکہ مشکل اور کڑے حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرائض کو پورا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریکی ذمہ داریاں اس بات کاتقاضا کرتی ہیں کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ثابت قدمی اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا سامنا کیاجائے اور اپنے تحریکی کام کو جاری رکھاجائے اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہے ۔ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 1986ء میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی بنیاد رکھی اور تب سے ہی ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ۔ انہوں نے جنرل ورکرز اجلاس میں شریک میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام صلاحتیوں کو شعبہ طب میں عوام کی عملی طور پر خدمت کیلئے استعمال کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں ۔
 

7/19/2024 10:19:00 PM