Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۱توار 14 فروری کو ہونے والے اہم جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں


متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۱توار 14 فروری کو ہونے والے اہم جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
 Posted on: 2/14/2016
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۱توار 14 فروری کو ہونے والے اہم جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
تیاریوں کے سلسلے میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، چیپٹر، کونٹیکٹ کمیٹیز، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے کئی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں
سوشل میڈیا، ٹیلی کانفرنسگ اور ویڈیو کانفرنسنگ کے حوالے سے کمیونیکیشن اینڈ میڈیاسیل کا اہم اجلاس گزشتہ رات منعقد ہوا۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے صدارت کی
قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیو ایم امریکہ کے تنظیمی امور کی بہتری اور تنظیمی کام کو مزید منظم کرنے کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس طلب کیاہے
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 14؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۱توار ۱۴ فروری کو ہونے والے اہم جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ دو دنوں میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، امریکہ بھر میں پھیلے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے چیپٹرز انچارجز، کونٹیکٹ کمیٹیز انچارجز، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اور دیگر شعبہ جات کے کئی اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں اور اس حوالے سے ضروری کمیٹیوں کی تشکیل اور انکی ذمہ داریوں کا تعین بھی کر دیا گیا ہے جبکہ ان اجلاسوں میں سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، سینئر جوائنٹ آرگنائزر عارف صدیقی، جوائنٹ آرگنائزر شمیم صدیقی، سابق سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور سابقہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران سمیت امریکہ بھر میں پھیلے ایم کیو ایم کے چیپٹرز، کونٹیکٹ کمیٹیز، مختلف شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس میں سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک ہمیشہ اپنے کارکنوں سے رابطہ میں رہتے ہیں اور گاہے بگاہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے یونٹس اور ونگز کو پاکستان کے سیاسی حالات، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش مشکلات ، ایم کیو ایم کے کردار اور تنظیمی پالیسیوں کے حوالے سے اپنے بیانات و خطابات کے ذریعے رہنمائی کرتے رہتے ہیں مگر ۱۴ فروری کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس کی خصوصیت یہ ہے کہ طویل عرصہ بعد یہ موقع آیا ہے جس میں قائد تحریک تمام کارکنوں سے براہ راست گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا خاصہ ان کابے مثال نظم و ضبط ہے جو تحریک کی جانب سے کارکنوں کو دی جانے والی پہلی تعلیم بھی ہے اور اسی نظم و ضبط اور قائد کے احترام کا ہمیں جنرل ورکرز میں بھر پور مظاہرہ کرنا ہے۔ اس موقع پر چیپٹرز انچارجز اور کونٹیکٹ کمیٹیز کے ذمہ داران کو اپنے متعلقہ شہروں میں قائد تحریک کے خطاب کے انتظامات سے متعلق اہم تنظیمی ہدایات بھی دی گیءں۔ جنرل ورکرز اجلاس کی جاری تیاریوں ،سوشل میڈیا،ٹیلی کانفرنسنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ کی حوا لے سے ضروری انتظامات کے جائزے اور مشاورت کیلئے ایک اہم اجلاس گزشتہ رات سینٹرل آرگنائزر متین یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سمیت کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے زمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی طور پر ٹیلی کانفرنسنگ اور ویڈیو کانفرنسگ کے معاملات زیر غور آئے اور اس حوالے سے اہم تیکنیکی معاملات پر صلح مشورے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی گئی تاکہ ۱۴ فروری کو منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس کی کاروائی بلا کسی تعطل اور رکاوٹ کے کامیابی سے مکمل کی جاسکے۔ قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تنظیمی امور کی بہتری اور تنظیمی کام کو امریکہ بھر میں مزید منظم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس طلب کیا ہے جو بروز اتوار ۱۴ فروری کو نیویارک ٹائم کے مطابق دوپہر دو بجے امریکہ کی مختلف ریاستوں کے ۲۲ سے زائد شہروں میں بیک وقت منعقد ہوگا جس میں امریکہ بھرکے کارکنان شرکت کریں گے۔ 

7/19/2024 10:19:58 PM