Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک و تعلیم دشمن دہشتگردوں کی جانب سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقع اپوا گرلز کالج اور تارتھ ناظم آباد کےایک نجی گرلز اسکول پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، اے پی ایم ایس او


ملک و تعلیم دشمن دہشتگردوں کی جانب سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقع اپوا گرلز کالج اور تارتھ ناظم آباد کےایک نجی گرلز اسکول پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، اے پی ایم ایس او
 Posted on: 2/13/2016
ملک و تعلیم دشمن دہشتگردوں کی جانب سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقع اپوا گرلز کالج اور تارتھ ناظم آباد کےایک نجی گرلز اسکول پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، اے پی ایم ایس او 
اے پی ایم اس او کراچی سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں پر ہونے والے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاط میں مذمت
کراچی ۔۔۔ 13؍ فروری 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے اپنے ایک اہم مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ چند برسوں کے دوران تعلیمی اداروں پر دہشتگرد حملوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے مگر افسوس کہ آرمی پبلک اسکول اور باچا خان سانحات کے باوجود تاحال حکومت کی جانب سے تعلیمی ادرروں کو فل پروف سیکیورٹی نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو کراچی کے چند کالجز و جامعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ہیں لیکن ان کی موجود کے باوجود کراچی سمیت ملک کے مختلف تعلیمی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملک و تعلیم دشمن دہشتگردوں کی جانب سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقع اپوا گرلز کالج اور تارتھ ناظم آباد کے ایک نجی گرلز اسکول پر حملہ بزدلانہ عمل ہے لیکن پاکستان کے طلبہ و طالبات اس قسم کی دہشتگرد کاروائیوں سے ہرگز ڈرنے والے نہیں اور حالات چاہئے کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہو ہم باحیثیت طالبعلم اپنا تعلیمی مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ایم اس او کراچی سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں پر ہونے والے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاط میں مذمت کرتی ہے اور ساتھ ہی حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے اور ایسے تمام شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جوتعلیم دشمن سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں تاکہ دہشت گردوں کو ایسی بزدلانہ کاروایوں سے روکا جا سکے۔ 

7/19/2024 10:23:33 PM