Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں بڑھتے ہوئے تحریکی کام کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے 13 رکنی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کا اعلان کیا ہے ، میاں عتیق


پنجاب میں بڑھتے ہوئے تحریکی کام کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے 13 رکنی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کا اعلان کیا ہے ، میاں عتیق
 Posted on: 2/13/2016
پنجاب میں بڑھتے ہوئے تحریکی کام کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے 13 رکنی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کا اعلان کیا ہے ، میاں عتیق
ایم کیو ایم نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اسی لئے ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن کیا گیا ، میاں عتیق
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پر پابندی سے انکے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں مرکزی صوبائی کمیٹی پنجاب کے اراکین کی پریس کانفرنس
لاہور ۔۔۔ 13؍ فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ مرکزی صوبائی کمیٹی پنجاب کے صدر و حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے جو کہ نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اسی لئے ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن کیا گیا اور ہزاروں کارکنوں کو شہید کیا گیا اور ایم کیو ایم کا امیج خراب کرنے کیلئے اور عوام کو ایم کیو ایم سے بدظن کرنے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ لیکن یہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی ہے کہ تمام مظالم ، سازشوں ، زہریلے پروپیگنڈوں ، خودساختہ الزامات اور جھوٹے مقدمات کے باوجود اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ہر بار سرخرو کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں نو منتخب مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے عہدیداران جن میں سینئر نائب صدر عابد گجر ، نائب صدور ادریس جامی ، فرقان مغل ، ندیم کھوکھر ، عبدالکریم ٹوکے خاں، سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر ، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی جواد ، جاوید چیمہ ، عنصر بٹر ، سیکریٹری فنانس کاشف خورشید ، سیکریٹری نشرواطلاعات خرم شہزاد رانا اور سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے تحریکی کام کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے 13 رکنی صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے قیام کا اعلان کیا ہے جو پنجاب بھر میں ضلعی و تحصیل کی سطح پر پارٹی کے اسٹرکچر کو از سر نو تشکیل دے گی اور 2018 کے الیکشن کیلئے پنجاب بھر میں بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کرے گی اور غریب و متوسط طبقے کے ایسے پڑھے لکھے افراد کو سامنے لایا جائیگا جو اسمبلیوں میں جا کرملک کے 98 فیصد عوام کے حقوق کی بات کر سکیں۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے میاں عتیق نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پرپابندی کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا واحد فیصلہ ہے جس سے انکے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، عدلیہ اور قانون کی عزت و احترام کیا ہے لہذا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر میڈیا کی پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ ایک جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی کام ضرور کرے لیکن قرضے لیکر ایسے ترقیاتی منصوبے بنانا کہ بعد میں سبسٹڈی بھی دی جائے سے اجتناب کیا جائے تاکہ عام آدمی سے اس کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی عوامی ایشوز پر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہی اور اب بھی عوام مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے گی ۔ 

7/19/2024 10:20:53 PM