برصغیر کی معروف ادیبہ، ڈرامہ نگار اور مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کا سوئم مرحومہ کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا
حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت، ایم کیو ایم سوشل فورم کے اراکین، معروف ادبی شخصیات، عزیز و اقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت اور ایم کیو ایم سوشل فورم کے ارکین کی مرحومہ کے بھائی انور مقصود سے ملاقات، جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اور مرحومہ کی بلند درجات کیلئے دعا
کراچی:۔۔12؍ فروری 2016ء
برصغیرکی معروف ادیبہ ،ڈرامہ نگار اور مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کا سوئم مرحومہ کی رہائشگاہ پر منعقدکیاگیا ۔ فاتحہ سوئم میں مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت ، ایم کیو ایم سوشل فورم کے اراکین ، رشید جمال ، انور خان ترین ، میر عبدالجبار میر جت ، عبید اللہ بلیدی سمیت ، معروف ادبی شخصیات ، مرحومہ کے عزیزواقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔بعد ازاں حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت اور ایم کیو ایم سوشل فورم کے ارکین نے مرحومہ کے بھائی انور مقصود سے ملاقات کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔