Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الطاف حسین


بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/21/2013
بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الطاف حسین
بھارتی وزیراعظم اپنی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔
مسلح افواج کے کیپٹن سرفراز کی شہادت اور متعدد فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر اظہارافسوس
لندن۔۔۔21، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں مسلح افواج کے کیپٹن سرفراز کی شہادت اور متعدد فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرحد پاردہشت گردی کرکے پاکستانی فوج کے افسران اور جوانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم جناب منموہن سنگھ سے اپیل کی کہ وہ بھارتی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔ جناب الطاف حسین نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سرفرازکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور زخمی جوانوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

12/26/2024 6:00:54 AM