Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں ہفتہ 6 فروری کوایم کیوایم کی جانب سے جشن منایاجائے گا

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں ہفتہ 6 فروری کوایم کیوایم کی جانب سے جشن منایاجائے گا
 Posted on: 2/4/2016 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں ہفتہ 6 فروری کوایم کیوایم کی جانب سے جشن منایاجائے گا
جشن کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی اور جشن کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،جشن کامرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد کیاجائے گا 
سندھ کے دیگرشہروں ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی جشن کی تقاریب منعقد کی جائینگی
کراچی ۔۔۔ 4 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اور فردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں ہفتہ 6 فروری کوایم کیوایم کی جانب سے جشن منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی اورجشن کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔اس سلسلے کامرکزی اجتماع جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیروسے متصل جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقد کیاجائے گا ۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ،سندھ کے دیگرشہروں کے ساتھ ساتھ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی جشن کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تفتیش کے سلسلے میں جناب الطاف حسین کو منگل 2فروری کوساؤتھ لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوناتھا لیکن پیرکی شام کوجناب الطاف حسین کوانکے وکلاء کے ذریعے آگاہ کیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس الزام میں فردجرم عائد کرنے کیلئے پولیس کے پاس مناسب شواہد نہیں ہیں لہٰذاا نہیں پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جناب الطاف حسین پر ضمانت کے سلسلے میں جوشرائط عائدکی گئی تھیں وہ بھی ختم کردی گئی ہیں ۔

7/20/2024 12:26:06 AM