میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے وارڈ نمبر22 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی
ایم کیوایم کے نامزدامیدوار عبدالمجید نے 8 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی ہے
حق پرست امیدوارنے 352جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے 344 ووٹ حاصل کیے
میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں ایم کیوایم کی نشستوں کی تعداد 9 ، ہوگئی
ٹنڈوالہیار۔۔۔3، فروری2016ء
میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے وارڈ نمبر22 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ایم کیوایم کے نامزدامیدوار نے 8 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی ہے اس طرح میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں ایم کیوایم نے 9، نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے وارڈ22 کے انتخابی نتیجہ میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کو 12 ووٹوں سے ناکام قراردیاگیا تھا جسے ایم کیوایم کی جانب سے چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ آج مذکورہ وارڈ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے امیدوار عبدالمجیدنے 352 جبکہ ان کے قریب ترین حریف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اسلم نے 344 ووٹ حاصل کیے ۔ دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ایم کیوایم کے نامزدامیدوار کو 8 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قراردیا گیا۔ اس نشست پر حق پرست امیدوار کی کامیابی کے بعد میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں ایم کیوایم کی نشستوں کی تعداد 9 ، ہوگئی ہے۔