Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کے بجائے ان پر یلغار سراسر ظلم ہے، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی


پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کے بجائے ان پر یلغار سراسر ظلم ہے، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی
 Posted on: 2/3/2016 1
پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کے بجائے ان پر یلغار سراسر ظلم ہے، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی 
اگر ایسا ہی کرنا ہے تو ملک میں جمہوریت کا کیا فائدہ ایسی جمہوریت اور آمریت دونوں برابر ہے ، انچارج و اراکین لیبر ڈویژن 
حکومت پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، لیبر ڈویژن
واقعہ میں حکومت کی نااہلی ، مجرمانہ غفلت یا مفادات پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لاکر قرارواقعی سزا دی جائے ، لیبر ڈویژن 
پی آئی اے کے شہید ملازمین کے سوگوار لواحقین سے لیبر ڈویژن کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔3، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور اراکین نے جناح ٹرمینل پر نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین پر پولیس اور ینجرز کے لاٹھی چارج ، تشدد اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کے بجائے ان پر جس طرح سے یلغار کی گئی ہے وہ سراسر ظلم ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرے کرنا سب کا حق ہے اور ان مظاہروں سے نمٹنے کیلئے مثبت حکمت عملی اپنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن پی آئی اے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے میں فائرنگ سے ملازمین کی شہادتیں اور کئی ملازمین کا زخمی ہونا اس امر کی واضح نشاندہی کررہا ہے کہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت ملازمین کو پرامن احتجاج کے حق تک سے محروم کردینا چاہتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جسطرح کا سلوک پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرے کے ساتھ کیا گیا ہے اگر ایسا ہی کرنا ہے تو ملک میں جمہوریت کا کیا فائدہ اور ایسی جمہوریت اور آمریت دونوں برابر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین ملک بھر میں احتجاج پر مجبور ہیں لیکن کراچی کے علاوہ کہیں بھی پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، تشدد اور شیلنگ نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس اورینجرز کابے دریغ استعمال کیا گیا جس سے تعصب کے عنصر کو واضح طور پر محسوس کیاجاسکتا ہے بلکہ اب ہر ذی شعور شخص پی آئی اے کے ملازمین کے ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں صرف کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے عمل کو تعصب کے علاوہ اور کیا قرار دے سکتا ہے ۔ انہوں نے فائرنگ سے پی آئی اے کے شہید ہونے والے ملازمین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین پر پولیس اوررینجرز کے استعمال اور فائرنگ کے عمل کی تحقیقات کرائی جائے اور اس واقعہ میں حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت یا مفادات پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

7/20/2024 12:29:51 AM