Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ سے تین ملازمین کی شہادت کے سانحہ پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ الطاف حسین


سرکاری اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ سے دوملازمین کی شہادت کے سانحہ پر میرا دل خون کے آنسورورہاہے۔الطا ف حسین
 Posted on: 2/3/2016 1
سرکاری اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ سے دوملازمین کی شہادت کے سانحہ پر میرا دل خون کے آنسورورہاہے۔الطا ف حسین
جاں بحق ہونے والے تمام ملازمین کے لواحقین اورپی آئی اے کے تمام ملازمین کے غم میں برابر کاشر یک ہوں
واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورجوسرکاری اہلکاراس میں ملوث ہیں ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایاجائے
جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لواحقین کوفی کس کم ازکم ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ اداکیاجائے اوران کے
اہل خانہ میں سے ایک ایک فردکوپی آئی اے میں ملازمت کی دی جائے ۔ جناب الطاف حسین
پی آئی اے کے تمام ملازمین کویقین دلاتاہوں کہ میری تمام ہمدردیاں اورمیرے ساتھیوں کاتعاون آپ کے ساتھ
تھا، ساتھ ہے اورہمیشہ ساتھ رہے گا۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 2 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج پی آئی اے کے ملازمین پر سرکاری اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ سے دوملازمین کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس کوایک سانحہ قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج پی آئی اے کے ملازمین اس بات پر مظاہرہ کررہے تھے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ کی جائے اوراصلاحات کرکے ادارے کاخسارہ پوراکیاجائے ،ہم اس کے لئے بھرپورتعاون کرنے کیلئے تیارہیں لیکن پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین پر سرکاری اہلکاروں نے اندھادھندفائرنگ کی جس سے دو ملازمین جاں بحق ہوگئے۔یہ ایک بڑاسانحہ ہے اوراس پر میرا دل خون کے آنسورورہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس سانحہ پر میں جاں بحق ہونے والے تمام ملازمین کے لواحقین اورپی آئی اے کے تمام ملازمین کے غم میں برابر کاشر یک ہوں اور دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کوشہادت کادرجہ عطاکرکے جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورجوسرکاری اہلکاراس میں ملوث ہیں ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایاجائے۔انہوں نے حکومت سے مزیدمطالبہ کیاکہ دونوں جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لواحقین کوفی کس کم ازکم ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ اداکیاجائے اوران کے اہل خانہ میں سے ایک ایک فردکوپی آئی اے میں ملازمت کی دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پی آئی اے کے تمام ملازمین کویقین دلاتاہوں کہ میری تمام ہمدردیاں اورمیرے ساتھیوں کاتعاون آپ کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اورہمیشہ ساتھ رہے گا۔ 

7/20/2024 12:33:01 AM