Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے شہید کنوینر ’’شہید انقلاب‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور بیٹے عالیشان اور وجدان نے بھی قائد تحریک الطاف حسین کو انٹرنیشنل سیکریٹیریٹ پہنچ کر مبارکباد دی


ایم کیوایم کے شہید کنوینر ’’شہید انقلاب‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور بیٹے عالیشان اور وجدان نے بھی قائد تحریک الطاف حسین کو انٹرنیشنل سیکریٹیریٹ پہنچ کر مبارکباد دی
 Posted on: 2/2/2016 1
ایم کیوایم کے شہید کنوینر ’’شہید انقلاب‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور بیٹے عالیشان اور وجدان نے بھی قائد تحریک الطاف حسین کو انٹرنیشنل سیکریٹیریٹ پہنچ کر مبارکباد دی
منفی، گمراہ کن اور زہریلی باتیں کرنے والے لوگ دیکھ لیں کہ ’’شہیدانقلاب‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ اوربچے میرے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین
آپ مجھے کیا کہتے ہیں؟ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے بچوں عالیشان اور وجدان سے قائد تحریک الطاف حسین کا سوال
’’دادا ابو‘‘ ۔۔۔ عالیشان اور وجدان کا جواب
الطاف حسین نے دونوں بچوں کو گلے لگایا اور پیار کیا اور شمائلہ عمران کے سر پر دست شفقت رکھا
لندن ۔۔۔ 2 فروری 2016ء
میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی پولیس ضمانت کی پابندیاں ہٹائے جانے پرپیرکی شام جہاں لندن اور مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے کار کنان اور ہمدرد بڑی تعداد میں جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے تھے ان میں ایم کیوایم کے شہید کنوینر ’’شہیدانقلاب ‘‘ ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اوردونوں بیٹے عالیشان اور وجدان بھی شریک تھے۔ کارکنوں سے خطاب کے دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کہاکہ ’’ شہیدانقلاب‘‘ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے بارے میں ایم کیوایم کے دشمن عناصر نجانے کیسی کیسی منفی،گمراہ کن اورزہریلی باتیں کرتے ہیں لیکن لوگ دیکھ لیں کہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ اوربچے تومیرے ساتھ ہیں اورآج بھی یہاں بیٹھے ہیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران اوران کے بچوں عالیشان اوروجدان کواپنے پاس بلایااور بچوں سے پوچھاکہ آپ مجھے کیا کہتے ہیں؟ اس پر دونوں بچوں عالیشان اوروجدان نے جواب دیا ’’ دادا ابو ‘‘ ۔جناب الطاف حسین نے دونوں بچوں کوگلے لگایااورپیارکیا، ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے ذکرپر ان کی بیوہ شمائلہ عمران رونے لگیں جس پر جناب الطاف حسین نے ان کے سرپربھی دست شفقت رکھا اوردعائیں ۔اس موقع پر سیکریٹریٹ کا ماحول افسردہ ہوگیا۔



7/20/2024 12:22:18 AM