Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں کہیں بھی پرامن احتجاجی مظاہرین پر ریاستی تشدد کا استعمال قابل مذمت ہے، خالد مقبول صدیقی


پاکستان میں کہیں بھی پرامن احتجاجی مظاہرین پر ریاستی تشدد کا استعمال قابل مذمت ہے، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 2/2/2016 1
پاکستان میں کہیں بھی پرامن احتجاجی مظاہرین پر ریاستی تشدد کا استعمال قابل مذمت ہے، خالد مقبول صدیقی
کراچی میں PIA کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر ریاستی طاقت کا بدترین استعمال جمہوری حکومت میں آمریت کی بدترین مثال ہے، خالد مقبول صدیقی 
ارباب اختیار جواب دیں کہ PIA ملازمین کونسی دہشتگردی کررہے تھیں جو رینجرز و پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، خالد مقبول صدیقی
PIAایکشن کمیٹی نے اگر احتجاج کا فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم ساتھ ہوگی،اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم PIA کے جاں بحق ملازمین کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں، خالد مقبول صدیقی
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے مر کزی رہنماء ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا اراکینِ رابطہ کمیٹی کے ہمراپریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔ 02؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں لیکن آج جب کراچی میں احتجاجی مظاہرے کے لئے پی آئی اے کے ملازمین جمع ہوئے تواس پرامن احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین پر ریاستی طاقت کا بدترین استعمال کیا گیا جواس نام نہاد جمہوری حکومت میں آمریت کی بدترین مثال ہے۔وہ خورشید بیگم سکیریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی اور انچارج لیبر ڈویژن پریس کانفرنس کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت جواب دے کہ آکر پی آئی اے کے ملازمین کون سی دہشت گردی کررہے تھیں جو رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین جن میں خواتین بھی شامل تھیں پرلاٹھی چارج، تشدد اور فائرنگ کی گئی جس کے باعث تین بے گناہ ملازمین شہید اورمتعدد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین توگذشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن یہ مہربانی صرف اہلیانِ کراچی کے ساتھ ہی کیوں ہوئی ہے کہ یہاں پرامن مظاہرین پر بلا جواز لاٹھی چارج اور فائرنگ کی گئی انہوں نے کہا یہ تاریخ رہی ہے کہ کراچی کے عوام پر گولیاں چلانا سب سے زیادہ آسان رہا ہے ۔ اگر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پنجاب میں واپڈا کے دفاتر کو آگ بھی لگا دی جائے تب بھی بات لاٹھی چارج اور ربر کی گولیوں سے آگے نہیں بڑھتی۔ چاہے 1977ء میں نظامِ مصطفیﷺ تحریک کے دوران کراچی میں ہزاروں مظاہرین پر بدترین لاٹھی چارج اور فائرنگ کی گئی جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے اور جب اسی تحریک کے دوران لاہور میں گولیاں چلانے کا حکم دیا گیا تو بندوقیں جھک گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ پاکستان میں کہیں بھی پرامن احتجاجی مظاہرین پر ریاستی تشد قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کراچی کو مقبوضہ علاقہ نہ سمجھیں بلکہ اسے بھی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح سمجھا جائے اور کراچی کی نمائندگی کرنے والی جماعت اور کراچی کے عوام حکومت سے وقت سے یہ سوال کرنے کا حق رکھتی ہے کہ گولیاں صرف اور صرف کراچی کے لئے ہی کیوں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے اس جانبدارانہ پرتشدد واقعہ کے بعد بنائے جانے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اگر احتجاج کا فیصلہ کرتی ہے تو ایم کیو ایم اس کے ساتھ کھڑی ہوگی اور کل سندھ صوبائی اسمبلی کے سیشن میں حق پرست نمائندے اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اس مسئلے کو اٹھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پرامن احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے ہم اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔ 

7/20/2024 12:33:58 AM