Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر پولیس اوررینجرزکی وحشیانہ فائرنگ اورلاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ندیم نصرت


کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر پولیس اوررینجرزکی وحشیانہ فائرنگ اورلاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ندیم نصرت
 Posted on: 2/2/2016 1
کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر پولیس اوررینجرزکی وحشیانہ فائرنگ اورلاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ندیم نصرت
پی آئی اے کے ملازمین نے پنجاب میں بھی احتجاج کیاگیا لیکن وہاں نہ تورینجرز بلائی گئی اورنہ ہی انکے خلاف طاقت کااستعمال کیاگیا
کیاکراچی کوئی مقبوضہ علاقہ ہے کہ جہاں کے شہریوں کواپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے کابھی حق نہیں ہے؟ 
آخرکراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ یہ جانبدارانہ اورظالمانہ سلوک کیوں کیاجارہاہے؟ندیم نصرت 
پی آئی اے کے ملازمین نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے جوان کابنیادی آئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے 
اس طرح طاقت کے بیدریغ استعمال کرکے انہیں ان کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ندیم نصرت 
پولیس اوررینجرزکی فائرنگ اورلاٹھی چارج کا نشانہ بننے والے ملازمین سے دلی ہمدردی کااظہار

لندن ۔۔۔ 2 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی میں اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے پرامن ملازمین پر پولیس اوررینجرزکی وحشیانہ فائرنگ اورلاٹھی چارج کی شدیدمذمت کی ہے اورفائرنگ کے واقعہ میں دوملازمین کی شہادت اورکئی ملازمین کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین کراچی سمیت پورے ملک میں کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں اورآج بھی پی آئی اے کے ملازمین نے پورے ملک میں احتجاج کیا، پنجاب میں بھی احتجاج کیاگیا لیکن وہاں نہ تورینجرز بلائی گئی اورنہ ہی انکے احتجاج کودبانے کیلئے طاقت کااستعمال کیاگیاجبکہ آج کراچی میں ملازمین کے احتجاج کودبانے کیلئے جس طرح پولیس اور رینجرز کا بیدریغ استعمال کیاگیا، جس طرح ان ملازمین پر گولیاں چلائی گئیں اورلاٹھی چارج کیاگیااسکے نتیجے میں دوملازمین جاں بحق اورکئی شدیدزخمی ہوگئے ۔ ندیم نصرت نے سوال کیاکہ کیاکراچی کوئی مقبوضہ علاقہ ہے کہ جہاں کے شہریوں کواپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے کابھی حق نہیں ہے؟ آخرکراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ یہ جانبدارانہ اورظالمانہ سلوک کیوں کیاجارہاہے؟ندیم نصرت نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین کسی قسم کی دہشت گردی نہیں کررہے تھے بلکہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے جوان کابنیادی آئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے ،اس طرح طاقت کے بیدریغ استعمال کرکے انہیں ان کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر فائرنگ اوروحشیانہ لاٹھی چارج کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے پولیس اوررینجرزکی فائرنگ اورلاٹھی چارج کا نشانہ بننے والے ملازمین سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیا ۔

7/20/2024 12:28:21 AM