Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاپوش نگر غوثیہ الیمنٹری اسکول کو کالعدم جماعت کی جانب سے دھمکی آمیز خط پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کااظہار


پاپوش نگر غوثیہ الیمنٹری اسکول کو کالعدم جماعت کی جانب سے دھمکی آمیز خط پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کااظہار
 Posted on: 2/1/2016 1
پاپوش نگر غوثیہ الیمنٹری اسکول کو کالعدم جماعت کی جانب سے دھمکی آمیز خط پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کااظہار
کھلے عام کالعدم جماعت کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو دھمکیاں طالب علموں اور والدین کیلئے پریشانی کا سبب ہیں،رابطہ کمیٹی
ایم کیوا یم کراچی کے امن کیلئے اول روزسے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر وارہی ہے اپنے اتحاد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور تعلیم دشمن اقدامات کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،رابطہ کمیٹی
غوثیہ الیمنٹری اسکول کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دھمکی آمیز خط کو سنجیدگی سے لیکر پوشیدہ عناصر کو فوری گرفتا ر کریں،
وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔ یکم فروری2016ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے 5Aپاپوش نگر میں قائم غوثیہ الیمنٹری اسکول کی انتظامیہ کو کالعدم جماعت کی جانب سے دھمکی آمیز خط پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی علم دشمن اور بذدلانہ کارروائی قرار دیاہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب صوبہ پنجاب کے بیشتر حصو ں میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور والدین اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہرمیں کھلے عام دن دھاڑے کالعدم جماعت کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو دھمکیاں نہ صرف طالب علموں ، انکے والدین اور اساتذہ کیلئے پریشانی کا سبب ہے بلکہ شہر کے ہر پر امن شہری کی تشویش میں اضافے کا باعث ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم کراچی کے امن کیلئے سنجیدہ ہے اور اسکے لئے اول روزسے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر وارہی ہے، ہم اپنے اتحاد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور تعلیم دشمن اقدامات کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 5Aپاپوش نگر میں قائم غوثیہ الیمنٹری اسکول کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ملنے والے دھمکی آمیز خط کو سنجیدگی سے لیکر اس کے پیچھے پوشیدہ مذموم عناصر کو فوری گرفتا ر کریں اور مذکورہ اسکول سمیت شہر بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے خاطر خواہ اقدامات بروکار لائیں۔
دریں اثناء واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جناب الطاف حسین کی فوری ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، متعلقہ یوسی کے چےئرمین ،وائس چےئر مین اور پینل کے اراکان مذکورہ اسکول پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے انتظامیہ سے گفتگو کرکے واقعہ کی تفصیلا ت معلوم کیں اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

7/20/2024 12:36:12 AM