Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لند ن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ،ملک بھر میں کارکنان کا جشن


لند ن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ،ملک بھر میں کارکنان کا جشن
 Posted on: 2/1/2016 1
لند ن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ،ملک بھر میں کارکنان کا جشن
ٹیلی ویژن پر خبر نشر ہوتے ہی نائن زیروپر تاریخ ساز جشن نوجوانوں ، خواتین ،بچے بچیوں سمیت ہزاروں افراد کا اجتماع 
مرکزی جشن کے موقع پرجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو تا مکاچوک اور اطراف کی سڑکو ں پر جشن کا سماء
بھنگڑے ، ڈھول کی تاپ پر رقص،شرکاء ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور پھول نچھاور کرتے رہے 
جشن کے شرکاء سے جناب الطاف حسین خطاب ، کارکنان نے اپنے قائد کو مبارک باد اور دعائیں دیں
کراچی ۔۔۔یکم؍ فروری2016ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین پر سے لندن میں جاری منی لاڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونی کی خوشی میں کراچی، حیدرآباد ، میر پورخاص، سکھر ، خیر پور، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آبادسمیت ملک بھر میں ایم کیوا یم کے تنظیمی دفاترمیں کارکنان کی جانب سے خوشیاں منائی گئیں اور جشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ کارکنان اور عوام کی جانب سے جشن کا مرکزی اجتماع جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف ’’نائن زیرو‘‘ پر فقید المثال اور تاریخ ساز انداز میں منعقد کیا گیاجس کے شرکاء سے جناب الطاف حسین نے بذریعہ لندن سے خطاب کیا ۔جشن بذریعہ ذرائع ابلاغ لندن سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت ،اراکین لندن رابطہ کمیٹی، جبکہ کراچی میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ، سید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچار ج و اراکین،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،حق پرست ارکان پارلیمنٹ، نومنتخب بلدیاتی چےئرمین ،وائس چےئر مین،بلدیاتی پینل کے اراکین اورنوجوانوں ، بچوں ، خواتین سمیت ہزاروں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں نائن زیرو کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیاتھاجبکہ جناح گراؤنڈ ، مکا چوک اور اطرا ف کی گلیوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو ڈھول کی تھاپ اور ایم کیوایم کے مختلف ترانوں پربھنگڑے ڈالتے رہے اور والہانہ رقص کرتے رہے، شرکاء جشن نے اپنے ہاتھوں میں جناب الطا ف حسین کی تصاویر اور پر چم تھامی ہوئی تھیں ،خواتین کارکنان نے اپنے سروں پر ’’I Am ALTAF‘‘ کے بینڈز باندھے ہوئے تھے ،ایم کیوا یم کے پرچم کی مناسبت اور سے ڈوپٹے اور چوڑیاں زیب تن کی ہوئی تھیں ،جبکہ بچوں نے اپنے چہروں پر ایم کیوا یم کا پرچم پینٹ کروایا ہواتھا،کا رکنان اور عوام ایک دوسرے کو مٹھیا ں کھلاتے رہے اور مبارک ہو مبارک ہو ۔۔۔ختم کرو ، ختم کرو پابندی ختم کرو۔۔۔،ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف۔۔۔الطاف کے نعرے لگاکر اپی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد ایم کیوا یم کے تحت میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

7/20/2024 12:31:36 AM