Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تیزی سے کمی آرہی ہے حکومت پاکستان عوام دشمن پالیسی کے تحت اُسی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہی ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تیزی سے کمی آرہی ہے حکومت پاکستان عوام دشمن پالیسی کے تحت اُسی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہی ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 1/31/2016
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تیزی سے کمی آرہی ہے حکومت پاکستان عوام دشمن پالیسی کے تحت اُسی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہی ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہونے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو نہ پہچانا انتہائی قابل افسوسناک عمل ہے ، اراکین قومی اسمبلی 
جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی تھیں تو حکومت پاکستان بھی اسی شرح سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی تھی، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔31، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے کم ہورہی ہیں لیکن حکومت پاکستان عوام دشمن پالیسی کے تحت اس تناسب کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کررہی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول ، ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریبا80فیصد کم ہوچکی ہیں اور اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 13سالوں کی سب سے کم قیمت پر ہے لیکن افسوسناک عمل یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہونے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو نہیں دیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی تھیں تو حکومت پاکستان بھی اسی شرح سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی تھی جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی اور دیگر مسائل میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچائے اور اس سلسلے میں ماضی کی پالیسیوں کو ترک کرکے صرف عوام کے مفاد کی پالیسی کو اختیار کیاجائے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں فوری قیمتیں کم کی جائیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام سطح پر لوگوں کو یقینی طور پر مستفید کرے ۔



5/7/2025 7:55:04 AM