Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرظفرکمالی کا حکومت سندھ کی جانب سے عوامی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری اور ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات پراظہارِ تشویش

ڈاکٹرظفرکمالی کا حکومت سندھ کی جانب سے عوامی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری اور ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات پراظہارِ تشویش
 Posted on: 1/30/2016
ڈاکٹرظفرکمالی کا حکومت سندھ کی جانب سے عوامی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری اور ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات پراظہارِ تشویش 
ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی گئی،حکومت سندھ کی من مانیوں سے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام غیر موثر ہوجائے گا،ڈاکٹرظفرکمالی
میرپورخاص:۔۔۔ 30جنوری2016
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی نے حکومت سندھ کی جانب سے عوامی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری اور ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات پر تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی گئی،حکومت سندھ کی من مانیوں سے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام غیر موثر ہوجائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تمام اراکین اسمبلی سے ترجیحات طلب کی گئی تھیں جس پر عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے میرپورخاص کے لئے مختص چار کروڑ کے ترقیاتی فنڈزسے سڑکیں اور فراہمی و نکاسی آب کا نظام درست کرنے کی ترجیحات پیش کی گئیں لیکن اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان تمام ترقیاتی اسکیموں کو نظر انداز کرکے ڈرینج سسٹم کی درستگی کے نام پر فنڈز ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی بدترین کرپشن اور عوام دشمنی پر مبنی اقدامات سے میرپورخاص پہلے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

7/20/2024 12:25:48 AM