Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں قانون کی بالادستی کہیں نظرنہیں آتی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیانات ،تقریر اور تصویر پر عائدغیر آئینی پابندیاس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،عارف احمدخان ایڈوکیٹ


ملک میں قانون کی بالادستی کہیں نظرنہیں آتی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیانات ،تقریر اور تصویر پر عائدغیر آئینی پابندیاس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،عارف احمدخان ایڈوکیٹ
 Posted on: 1/29/2016
ملک میں قانون کی بالادستی کہیں نظرنہیں آتی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیانات ،تقریر اور تصویر پر عائدغیر آئینی پابندیاس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،عارف احمدخان ایڈوکیٹ
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے طالبان ،داعش کی آگہی ارباب اختیار دی جس کی پاداش میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی عائد کردی گئی،ریحانہ نسرین
آج کایہ عوامی احتجاجی مظاہرہ حکمرانوں کو متنبہ کر رہا ہے کہ آواز حق کو دبانے کی سازشیں فی الفوربند کردی جائیں
ورنہ حق پرست عوام تمہارا محاسبہ کریگی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
عدلیہ سے غریب کو حق و انصاف ملتا ہے اور بدقسمتی سے حق و انصاف کے رکھ والے ہی انصاف کا قتل کررہے ہیں،نوید شمسی
حیدرآباد پریس کلب پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔29،جنوری،2016 ء
ملک میں قانون کی بالادستی کئی نظرنہیں آتی یہاں صرف جنگل کا قانون ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیانات ،تقریر اور تصویر پر عائد پابندی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی عارف احمد خان ایڈوکیٹ نے حیدرآباد پریس کلب پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں رکن رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما و ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی رشید بھیاء ،ظفر خان، عبدالقیوم ،ڈاکٹر فوزیہ ، رعنا انصار ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، دلاور قریشی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، زبیراحمد خان، یوسف شہوانی ، جمال احمد، کامران فاروقی ،ندیم غازی ،سمیت سیکٹرز و یونٹس ، شعبہ جات اور شعبہ خواتین کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والا یہ عوامی احتجاج اپنے قائد سے اور عقیدت کا اظہار ہے اور انکی خطابات پر پابندی کے خلاف عوام کی برداشت ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عزت عمل و کردار سے حاصل ہوتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی عزت و وقار دنیا بھر میں بلندہے جو انکی سچائی اور حق پر مبنی جدوجہد کو عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اندھی ،بہری حکومت ہے جیسے عوام کی خواہشات اور ضروریات کی آواز انکے کانوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔انہوں نے محب وطن ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آواز مظلوم قوم کی ترجمان ہے جس کی پابندی کو فوری طور ختم کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم کے رہنماو حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر پابندیوں اور سازشوں کے باوجود عوام کا قافلہ الطاف حسین کے ساتھ ہے اور رہے گااور اب تک یہ حق پرستی کی قافلہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے اگر یہ قافلہ متعصبا نہ اقدامات کے خلاف حکمرانوں کے احتساب کیلئے چل پڑا تو نہ کوئی تخت بچے گا اور نہ ہی کوئی رائج باقی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی احتجاجی حکمرانوں کو متنبہ کر رہا ہے کہ آواز حق کو دبانے کی سازشیں بند کردیں ورنہ حق پرست عوام تمہارا محاسبہ کریگی۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں کی رگوں میں پاکستان خون بن کر دوڑ تا ہے اس لئے انگریزوں کے غلام مہاجروں کی آواز کو دبانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم کی رکن رابطہ ریحانہ نسرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر پر تالے لگانے والے آج بچوں کی تعلیم پر تالے لگا رہے ہیں ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین نے طالبان ،داعش کی آگہی ارباب اختیار دی جس کی پاداش میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی عائد کردی گئی ۔ حکمرانوں کا یہ طرزعمل ملک کو اندھیروں اور جہالت میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے بولنے ،تقریر ،تصاویر پر پابندی کے باوجود عوام اس کے حق میں احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قانون اور دستور کوحق پرست عوام یکسر مسترد کرتی ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کو توڑنے کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے غریب کو حق و انصاف ملتا ہے اور بدقسمتی سے حق و انصاف کے رکھ والے ہی انصاف کا قتل کررہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے حق پرست ایم پی اے رعنا انصار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر ہمارے دلوں میں بستی ہے اس پر پابندی حق پرست عوام کو منظور نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آواز حق و سچ پر مبنی ہے اور سچائی کی منکر قوتیں آواز حق کو بند کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں یہ عوامی سمندر تعصبانہ فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ،رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نے طالبان پرست قوتیں حق پرستی کی آواز کو دبانے کی سازشیں کر رہی ہیں اور سازشوں کے خلاف آج حیدرآباد شہر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے، قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ پاکستان کی مضبوطی ، ترقی و خوشحالی اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام پر مبنی ہے اگر پاکستان کومضبوط کرنا ہے تو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریر اور تصورپر پابندی کو ختم کرنا ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے سے حق پرست حیدرآباد میں یہ عوامی احتجاج حکمرانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ تعصبانہ فیصلوں کے بجائے سچائی اور حقیقت کو تسلیم کریں ۔پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک اور متحد رکھنا الطاف حسین کا جرم بنا دیا گیا ہے اور ملک سے محبت اور اس کی بقاء اور سلامتی کی جدوجہد ہمارے بزرگوں سے ہمیں وراثت میں ملی ہے اس لئے کوئی جبر اور پابندی ہمیں حق پرمبنی جدوجہد سے جدا نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آواز روکنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں الطاف حسین ایک نظریئے کا نام جو تاقیامت تک عوام کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ 










7/20/2024 12:34:30 AM