Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کا مزدور طبقہ ماضی میں بھی جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ تھا اور آج بھی ہے، انچارج ایم کیو ایم لیبر ڈویژن اسد کاظمی


ملک کا مزدور طبقہ ماضی میں بھی جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ تھا اور آج بھی ہے، انچارج ایم کیو ایم لیبر ڈویژن اسد کاظمی
 Posted on: 1/28/2016
ملک کا مزدور طبقہ ماضی میں بھی جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ تھا اور آج بھی ہے، انچارج ایم کیو ایم لیبر ڈویژن اسد کاظمی
ماضی میں باطل قوت حق پرستوں کی تحریک کو ختم کرسکی تھی نہ مستقبل میں کوئی ایسی سازش کامیاب ہوگی، ارشد انصاری
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے مظاہرے کی کامیابی پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ میوزیکل پروگرام سے خطاب
کراچی۔۔۔28جنوری2016ء
متحد ہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے کی کامیابی پر ایم کیو ایم کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران، خواتین ، بچوں ، نوجوانوں سمیت لیبر ڈویژن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر لیبر ڈویژن کے اسد کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مزدور اور مظلوم طبقہ ماضی میں بھی جناب الطاف حسین کا شانہ بشانہ تھا اور آج بھی انکے شانہ بشانہ ہے،کوئی باطل قوت جناب الطاف حسین پر پابندی عائد نہیں کر سکتی بہت جلد مظلوموں کی فتح اور باطل قوتوں کو شکست ہوگی۔ جوائنٹ انچارج ارشد انصاری نے کہاکہ جو لوگ سوچتے ہیں کہ اس قسم کی غیر آئینی پابندی کے ذریعے جناب الطا ف حسین کو انکے چاہنے والوں سے دور کردیں گے تو ایسے لوگوں احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،جناب الطا ف حسین حق پرستی کی تحریک کے قائد ہیں نہ ماضی میں کوئی باطل قوت حق پرستوں کی تحریک کو ختم کر سکاہے نہ مستقبل میں کوئی ایسی سازش کامیاب ہوگی، وہ دن دور نہیں جب قائد تحریک کی سربراہی میں پاکستان میں مظلوم طبقے کا انقلاب آئے گا۔
تصاویر

8/20/2024 6:36:58 PM