Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آئین پاکستان تمام شہریوں کوآزادئ اظہار رائے کا حق اور ہر شہری کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دیتی ہے،آزاد کشمیر میں حق پرست پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر


آئین پاکستان تمام شہریوں کوآزادئ اظہار رائے کا حق اور ہر شہری کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دیتی ہے،آزاد کشمیر میں حق پرست پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر
 Posted on: 1/28/2016
آئین پاکستان تمام شہریوں کوآزادئ اظہار رائے کا حق اور ہر شہری کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دیتی ہے،آزاد کشمیر میں حق پرست پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر 
ایم کیوایم کے تحت کشمیر میں دربار سہیلی سرکار آزادمیں احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت 
مظفرآباد۔۔۔28جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین پر آزادی اظہارپرپابندی کیخلاف ایم کیوایم کے تحت دربار سہیلی سرکار آزاد کے سامنے کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیاجس میں شریک مظاہرین نے جناب الطاف حسین پر عائد میڈیا پابندی کو فی الفور ختم کرنے کامطالبہ کیا۔اس موقع پر شریک کارکنان نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈ اوربینر اٹھارکھے تھے ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت آزادکشمیر کے حق پرست پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر کر رہے تھے جبکہ مظاہرے میں زونل انچارج عزت علی ،ارکان سہیل سعید خان ،غلام محمد خان ،مصطفی ملک ،کے علاوہ مقامی ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر اور دیگر مقررین نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کوآزاد�ئ اظہار رائے کا حق دیتاہے اور ہر شہری کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے،ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت ،سندھ کی دوسری بڑی سیاسی اور پارلیمانی قوت ہے جسے لاکھوں لوگ اس کوووٹ دیتے ہیں اورجناب الطاف حسین کو اپنا نمائندہ اور نجات دھندہ سمجھتے ہیں۔متحدہ کے مخالفیں کو چاہئے کہ وہ سیاسی محاذ پر مقابلہ کریں لیکن متوسط طبقہ کی پرامن سیاسی تحریک کو اس کے قیام سے ہی بزوربازو کچلنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں جنہیں ہمیشہ عوام نے ناکم بنایا ۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ الطاف حسین کو سننا چاہتے ہیں کیونکہ ایم کیوایم کے لاکھوں ووٹرز اور ہمددر اسی ملک کے محب وطن شہری ہیں اور انہیں دیگر شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہیے لہٰذا حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ سچ سننے کا حوصلہ رکھیں اور حق پرستی کی آواز کو دبانے کے بجائے عوام کی امنگوں کے مطابق انصاف کا نظام رائج کریں ۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیوایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے اور اسکے کارکنان نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے قربانیاں دی ہیں اورایم کیوایم کے لاکھوں کارکن اور ہمددر ملک و قوم کیلئے ہر وقت بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

7/20/2024 12:36:50 AM