Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

احتجاجی مظاہرے میں محنت کش اپنے ٹرانسفر ، پوسٹنگ اور پرموشن کیلئے نہیں آئے بلکہ بیانات ، تقریر اور تصویر پر غیر جمہوری پابندی پرجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری


احتجاجی مظاہرے میں محنت کش اپنے ٹرانسفر ، پوسٹنگ اور پرموشن کیلئے نہیں آئے بلکہ بیانات ، تقریر اور تصویر پر غیر جمہوری پابندی پرجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری
 Posted on: 1/28/2016
احتجاجی مظاہرے میں محنت کش اپنے ٹرانسفر ، پوسٹنگ اور پرموشن کیلئے نہیں آئے بلکہ بیانات ، تقریر اور تصویر پر غیر جمہوری پابندی پرجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری 
جناب الطاف حسین پر 15دن کی پابندی کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ، جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن انجینئر کاشف 
جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر او ر تصویر غیر جمہوری پابندی کے خلاف ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔28، جنوری 2016ء 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز ارشد انصاری اور انجینئر کاشف نے کہا ہے کہ کراچی کے محنت کشوں نے جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے سراپا احتجاج رہیں گے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور متعصبانہ پابندی کے خلاف ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی سی بی ایز ، یونین کے عہدیداران اور محنت کشوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین کی تعداد نمایاں تھی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج ارشد انصاری نے کہاکہ کراچی پریس کلب کے سامنے محنت کشوں کا یہ سب سے بڑا اور منفرد احتجاجی مظاہرہ ہے،یہاں محنت کش اپنے ٹرانسفر ، پوسٹنگ اور پرموشن کیلئے نہیں آئے بلکہ تحریر ، تقریر اور تصویر پر غیر جمہوری پابندی پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ ہے کہ محنت کش طبقہ منظم ہوکر احتجاج پر مجبو رہوجائے تو تاج اور تخت بھی برقرا رنہیں رہ سکتے ۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف نے کہاکہ میڈیا پر جناب الطاف حسین کی تقریر اور بیانات پر پابندی پاکستان کے آئین کے خلاف ہے جبکہ عام شہری کو بھی اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے جناب الطاف حسین پر پابندی یہ کہ کر لگائی کہ یہ 15دن کیلئے ہے لیکن اس پابندی کو اب تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔

7/20/2024 12:21:31 AM