Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک کی تقریر و تصاویرپر غیرآئینی پابندیوں کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں، احتجاجی مظاہروں کا اعلان،ایم کیو ایم امریکہ


قائد تحریک کی تقریر و تصاویرپر غیرآئینی پابندیوں کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں، احتجاجی مظاہروں کا اعلان،ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 1/27/2016
قائد تحریک کی تقریر و تصاویرپر غیرآئینی پابندیوں کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں، احتجاجی مظاہروں کا اعلان،ایم کیو ایم امریکہ
پاکستان کے آئین کا آرٹیکل ۱۹ اظہار رائے اور تقریر کے بنیادی حق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کو بچانے کیلئے دوغلا پن ختم کرنا پڑیگا
الطاف حسین پر پابند ی مگر دہشت گرد کالعدم جماعتوں کے سربراہوں کو تقریر کی آزادی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کے ناقابل فہم بیانات انکے سہولت کار ہونے پروکالت کرتے ہیں
شکاگو۔۔۔27جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ جناب الطاف حسین کی تقریر و تصاویر سمیت ہر قسم کی غیر آیئنی پابندیوں کو کلی طور پر مسترد کرتی ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو ارباب اختیار و اقتدار کو اپنا دوغلا پن ختم کرنا پڑے گا۔ ایم کیوایم پاکستان کی تیسری اور مہاجر قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے جسے کروڑوں پاکستانیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں میں ہونے والے ہر قومی، صوبائی اور مقامی انتخابات میں عوام نے ایم کیو ایم اور اسکی قیادت پر اپنے کامل اعتماد کا اظہار اپنے ووٹوں سے کیا ہے۔عوام میں گہری جڑیں رکھنے والی جماعت کے متفقہ قائد پر ایسی پابندی مزید قبول نہیں۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی تنظیم نو کے بعد چیپٹر انچارجز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر شمیم صدیقی اور امریکہ بھر میں ایم کیو ایم امریکہ کے بیس سے زائد چیپٹرز کے انچارجز نے شرکت کی۔ سینٹرل آرگنائز متین یوسف نے کہا کہ ریاست پاکستان کے آئین کا آرٹیکل ۱۹ اظہار رائے اور تقریر جیسے بنیادی حق کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور پاکستان میں جناب الطاف حسین کے بیانات ، خطابات اور تصاویر پر غیر آئینی، غیراخلاقی اور غیر جمہوری پابندی کو پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر قانون و انصاف کے ٹھیکیداروں سمیت آئین و جمہوریت کے کسی چیمپئن کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ الطاف حسین کا قصور یہ ہے کہ انھوں نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور اسکی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے قوم کو ہمیشہ مکمل سچائی سے ملک و قوم کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ فرقہ پرست جماعتوں، اسپانسرڈ جہاد، طالبا نائزیشن ، داعش اوردہشت گردوں کے خلاف واضح و دو ٹوک موقف رکھا ہے۔ ارباب اختیار و اقتدار کی ریاست اور قوم کیلئے غیر سودمند پالیسیوں کہ ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنا یا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ریاست و اسٹبکشمنٹ کے ہر ظلم و جبر کا سامنا کرتے ہوئے دوغلے منافقوں کے ہاتھوں بکنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ جس کے نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان میں الطاف حسین کی تقریر و تصاویر پر پہلے غیر اعلانیہ اور بعد میں غیر آئینی عدالتی پابندی لگوادی گئی مگر طالبان و داعش کے نمائندوں، ہمدردوں اور سہولت کاروں کو تحریر و تقریر کی مکمل آزادی ہے۔ الطاف حسین کے سچ بولنے کے نشریہ پر توپابندی ہے لیکن افواج پاکستان کے گالیاں دینے والے ،گلے کاٹنے والوں ، افواج پاکستان سے لڑنے کی ترغیب دینے والے کالعدم جماعتوں کی سربراہوں کو تقریر سمیت دیگر آزادیاں بھی میسر ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے عقل و فہم سے عاری دہشت گردوں کے خلاف مدافعانہ خصوصاََ مولاناعبدالعزیز کیلئے ہمدردانہ بیانات انکے بطور سہولت کار ہونے کی وکالت کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور برسر اقتدار قوتوں نے الطاف حسین خطابات و بیانات اشاعت و ابلاغ پر پابندی عائد ر رکھی ہے جو غیر اخلاقی، غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ۔انھوں نے ایم کیو ایم کے الطاف حسین کے پاکستان کے عوام کے نام دئے گئے حالیہ پیغام کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے اپنے پیغام کے ذریعے پاکستان کی مسخ شدہ تاریخ کی درستگی کر کے ایک اہم تاریخی اور قومی فریضہ انجام دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے مگر یہ پاکستان کی تاریخ کی تلخ ترین حقیقت ہے کہ مسلم لیگ کی اکثریت کے باوجود پاکستان مخالف پنجاب کی یونینسٹ پارٹی نے مسلم لیگ کی حکومت قائم نہیں ہونے دی تھی اور بعد میں انگریز سرکار کے اشارے پر راتوں رات مسلم لیگ میں شامل ہوگئی تھی اور آج تک وہی عناصرپاکستان اور اسکے وسائل پر قابض ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پاکستان کے مظلوم عوام قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں جبر اور ظلم کے اس نظام سے آزادی حاصل کریں گے خواہ راہ میں کتنی ہی مشکلات کھڑی کی جایءں اور چاہے جتنی اور جیسی بھی پابندی عائد کی جائے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ متحدہ قومی مومنٹ امریکہ ایسی تمام پابندیوں کو کلی طور پر مسترد کرتی ہے اور اس ضمن میں ایم کیو ایم امریکہ زیرِ اہتمام انسانی حقوق کے ذمہ دار اداروں، اقوام متحدہ، اور بین الاقوامی برادری کی آگاہی کیلئے احتجاجی مظاہروں اورسیمینارز پر مشتمل ایک مربوط مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جو پابندیوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ 

7/20/2024 12:25:36 AM