Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نے پنجاب میں بھرپور طریقے سے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، شبیر احمد قائم خانی


ایم کیو ایم نے پنجاب میں بھرپور طریقے سے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 1/26/2016
ایم کیو ایم نے پنجاب میں بھرپور طریقے سے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، شبیر احمد قائم خانی 
نو منتخب عہدیداران تحریک کے پیغام کو پنجاب کے گلی کوچوں میں پھیلائیں ، خالد اعوان 
رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے پنجاب ہاؤس لاہورمیں منعقدہ جنرل ورکر ز اجلاس 
میں 23 رکنی سینٹرل پنجاب کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا ، سینٹرل پنجاب 13 اضلاع پر مشتمل ہے
سید شاہین انور گیلانی صدر ، ملک وسیم کھوکھر سینئر نائب صدر ،میاں سرفرازعباس وٹو، منیر احمد ، الیاس خان طاہر ایڈووکیٹ ، حارث خان کاکڑ ، آغا محمد علی جانی و عرفان احمد مئیو نائب صدور ، میاں راشد علی سیکریٹری جنرل اور خرم شہزاد رانا سیکریٹری نشرواطلاعات ہونگے
لاہور۔۔۔۔26 جنوری 2016
متحد ہ قومی موومنٹ لاہور کے زیراہتمام پنجاب ہاؤس لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، رکن مرزا ندیم بیگ ، سینٹرل پنجاب کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے 13 اضلاع جن میں لاہور ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، قصور ، ننکانہ صاحب ، ساہیوال ، پاکپتن ،سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ ، گجرات ، نارووال اور حافظ آباد شامل ہیں کی نو منتخب کمیٹی کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکروفلسفہ پاکستان کے کونے کونے میں فروغ پا رہا ہے اور پاکستان کے دیگر تمام علاقوں سمیت پنجاب کے عوام اس بات کا ادراک کر چکے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے عوام کو فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام سے آزادی دلوانا چاہتے ہیں اور ایم کیو ایم ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک میں غربت ، بیروزگاری اور کرپشن کو ختم کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا اور ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ انقلابی تحریک میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے خالد اعوان نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے ملک کی سا لمیت اور واحدانیت کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ ملک کی سلامتی کو لاحق خطرات سے پاکستان کی عوام کو قبل از وقت آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران تحریک کی جانب سے دی جانیوالی ذمہ داریوں اور ایم کیو ایم کے پیغام کو لاہور سمیت سینٹرل پنجاب کے دیگر اضلاع کے گلی کوچوں میں پھیلانے کیلئے اپنے فرائض انجام دیں اور عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے بارے میں آگاہ کریں۔اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم پنجاب میں بھرپور طریقے سے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہے اور بہت جلد پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ پنجاب کے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور عوام جوق در جوق ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر مرزا ندیم بیگ نے جنرل ورکز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران میں سید شاہین انور گیلانی صدر،، ملک وسیم کھوکھر سینئر نائب صدر ، نائب صدور میں میاں سرفرازعباس وٹو، منیر احمد ، الیاس خان طاہر ایڈووکیٹ ، حارث خان کاکڑ، آغا محمد علی جانی اور عرفان مئیو،میاں راشد علی سیکریٹری جنرل ، خرم شہزاد رانا سیکریٹری نشرو اطلاعات ، مرزا عمرعارف جوائنٹ سیکریٹری ، ناصر ولیم گل جوائنٹ سیکریٹری ، لعل حسین قریشی فنانس سیکریٹری ، جان محمد رمضان اور ڈاکٹر ایم آر رحمن رانا رابطہ و آفس سیکریٹری ،ممبران میں ذیشان ملک ، کاشف خورشید ، حامد ڈوگر ، اعجاز بلوچ ، شہزادہ عدنان ، عمر علی آغا ، بی اے خان، حشمت علی اور سید تسلیم الدین بطور معاون سینٹرل پنجاب کمیٹی ہونگے۔
 
         
تصاویر

7/20/2024 12:29:45 AM