Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے بنگلہ دیش کے ریڈکراس کیمپوں میں محصورپاکستانیوں میں تقریباًڈھائی ہزارکمبلوں کی تقسیم


ایم کیوایم کی جانب سے بنگلہ دیش کے ریڈکراس کیمپوں میں محصورپاکستانیوں میں تقریباًڈھائی ہزارکمبلوں کی تقسیم
 Posted on: 1/26/2016
ایم کیوایم کی جانب سے بنگلہ دیش کے ریڈکراس کیمپوں میں محصورپاکستانیوں میں تقریباًڈھائی ہزارکمبلوں کی تقسیم
چند روزقبل ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے علم میں یہ آیاتھاکہ بنگلہ دیش کے ر یڈکراس کیمپوں میں محصورپاکستانی سخت سر دی کے موسم میں نہایت مشکل حالات میں زندگی گزاررہے ہیں 
قائدتحریک نے فوری طورپررابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ کسی بھی طرح کرکے محصورپاکستانیوں کیلئے کمبلوں کابندوبست کیاجائے
قائدتحریک کی ہدایت پر ڈھائی ہزارکمبل بنگلہ دیش بجھوائے گئے ۔ یہ کمبل محصور پاکستانیوں کی فلاح وبہہودکیلئے قائم تنظیم کے ذریعے محصورین میں تقسیم کئے گئے
کمبلوں کی تقسیم پر محصور پاکستانیوں میں شامل خواتین، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا
محصورین کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کاخط، کمبل پہنچانے پر اظہارتشکر
لندن ۔۔۔ 26 جنوری 2016ء
ایم کیوایم کی جانب سے بنگلہ دیش کے ریڈکراس کیمپوں میں محصورپاکستانیوں میں تقریباًڈھائی ہزارکمبل تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق چند روزقبل ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے علم میں یہ آیاتھاکہ بنگلہ دیش کے ر یڈکراس کیمپوں میں محصورپاکستانی سخت سر دی کے موسم میں نہایت مشکل حالات میں زندگی گزاررہے ہیں اورانہیں کمبلوں کی اشدضرورت ہے۔ اس پرجناب الطاف حسین نے فوری طورپررابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ کسی بھی طرح کرکے محصورپاکستانیوں کے لئے کمبلوں کابندوبست کیاجائے۔جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ڈھائی ہزارکمبل بنگلہ دیش بجھوائے گئے ۔ یہ کمبل محصور پاکستانیوں کی فلاح وبہہودکیلئے قائم تنظیم ’’ ایس پی جی آرسی ‘‘کے ذریعے ریڈکراس کیمپوں میں محصورین میں تقسیم کئے گئے۔کمبلوں کی تقسیم پر محصور پاکستانیوں میں شامل خواتین، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااورجناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اورکامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ محصورپاکستانیوں کے نمائندہ گروپ کی جانب سے جناب الطاف حسین کو اظہارتشکرکاایک خط بھی بھیجاہے جس میں کہاگیاکہ مشکل وقت میں آپ نے محصورپاکستانیوں کی ایک بارپھرمددکی ہے اور انہیں امدادی سامان پہنچایاہے جس پر تمام محصورپاکستانی آپ کے شکرگزارہیں اورآپ کیلئے دعا گو ہیں ۔ 




تصاویر

7/20/2024 12:28:19 AM