Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین پرغیر آئینی پابندی مسترد؍ کراچی سراپا احتجاج ؍منگل کے روز ایم کیوا یم کا پہلا ’’ یو م احتجاج‘‘


جناب الطاف حسین پرغیر آئینی پابندی مسترد؍ کراچی سراپا احتجاج ؍منگل کے روز ایم کیوا یم کا پہلا ’’ یو م احتجاج‘‘
 Posted on: 1/26/2016
جناب الطاف حسین پرغیر آئینی پابندی مسترد؍ کراچی سراپا احتجاج ؍منگل کے روز ایم کیوا یم کا پہلا ’’ یو م احتجاج‘‘
شہر کی مختلف مصروف شاہراہوں ، چورنگیوں اور اسٹریٹ سسمیت 400سے زائد مقامات پر احتجاج
دن چڑھتے ہی شہر،۔۔۔نامنظور،نامنظور ۔۔۔قائد پر پابندی نامنظور۔۔۔کی صداؤں سے گونجُ اُٹھا
مختلف چوک ، چوراہوں ، شاہراہوں ، گلیوں، محلوں میں خواتین اور خصوصی افراد سمیت لاکھوں افراد مظاہروں میں شریک
مظاہرین کے ہاتھوں میں جنا ب الطاف حسین کی تصاویر، احتجاجی پلے کارڈز اور ہونٹوں پر علامتی تالے
قائد تحریک جناب الطاف حسین پر عائد غیر آئینی پابندی فی الفور ختم کی جائے،وفاقی حکومت سے لاکھوں مظاہرین کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔26جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریراور تصاویر پر غیر آئینی پابندی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں منگل کے روز ایم کیوا یم کے تحت کراچی کے 400سے زائد مختلف مقامات پر ’’یوم احتجاج ‘‘منا یاگیا اور زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جن میں مجموعی طورپر شہر بھر سے لاکھوں کارکنان اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے حکومت سے جناب الطاف حسین پر عائد غیر آئینی پابندی فی الفور ختم کرنے کامطالبہ کیا۔شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں خواتین اور خصوصی افراد سمیت عوام و کارکنان کا جم غفیر امڈ آیا اور انہوں نے جناب الطا ف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر عائد پابندی کے خلاف کراچی کی سڑکوں پر اپنا پرزور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔احتجاجی مظاہروں میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، وکلاء ،صحافی ، انجینئرز ، پروفیسرز ، ڈاکٹرزسمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس سلسلے میں ایم کیوا یم کے تحت کراچی کے علاقے برنس روڈ، حسن اسکوائر،لانڈھی بابر مارکیٹ ، کورنگی ڈھائی نمبر ، ڈیفنس ،اسٹار گیٹ ، نمائش چورنگی ،طارق روڈ بہادر آبادچورنگی، گلشن چورنگی،عائشہ منزل،تبت سینٹر،لائز ایریا ،ہائپر اسٹار، جوہر موڑ،ناگن چورنگی ،پاسپورٹ آفس صدر، دوتلوار، ریگل چوک ،لیاقت آبا د دس نمبر،لانڈھی چراغ ہوٹل، عمران شہید پارک ، کورنگی نمبر 5،کورنگی کراسنگ ،کورنگی نمبر 4، بروکس چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا،باغ کورنگی ، کالا بورڈ ملیر، ائیرپورٹ قبرستان ملیر، ناتاخان برج شاہ فیصل ،جوہر چورنگی ، منور چورنگی گلستان جوہر ، اسکیم 33بھیانی ہاٹس، موسمیات، بیت المکرم مسجد ، علاالدین پارک گلشن اقبال ، گرومند ر، جیل چورنگی،تین ہٹی ،ایف ٹی سی موڑ لائنز ایریا،اللہ والی چورنگی لائنزایریا، عوامی مرکزسوسائٹی ،نرسر ی ، کلا پل ،محمودآباد، سب مرین چورنگی ڈیفنس ، ہجرت کالونی پی آئی ڈی سی ،ماربل مارکیٹ پاک کالونی ،بڑابورڈ پاک کالونی ، بلدیہ 4نمبر بس اسٹاپ، ماچ موڑ ، پریشان چوک، قصبہ علیگڑھ ،اورنگی ٹاؤن،سرجانی KDAفلیٹ،سندھی ہوٹل نیو کراچی ،نالا اسٹاپ ،پاور ہاؤس چورنگی ، سخی حسن ، نارتھ ناظم آباد ، KDAچورنگی ، فائیو اسٹار چورنگی ، بورڈآفس،ناظم آباد چورنگی ،A.Oاسپتال ،گولی مارناظم آباد گلبہار، ناظم آباد پیٹرل پمپ،غریب آباد، لیاقت آبادڈاک خانہ،UBLکمپلیکس، واٹر پمپ اور لیاری شو مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف ٹاؤن اور یوسیز کی سطح پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ۔احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ز ڈاکٹر محمد فاروق ستار، عامر خان ، ڈپٹی کنوینرز نسرین جلیل، کہف الوریٰ ، سید شاہد پاشا، ارکان رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل و دیگر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں ،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ،نامزدمئیر و ڈپٹی مئیر کراچی ،نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور علاقائی عوام سمیت کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویر، پلے کارڈز ،بینرزاور ایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے ، پلے کارڈز پرIF You Want Peace Work For Justice ،عدلیہ کا کام آئین کی پاسداری ہے طاقت سے وفاداری نہیں، نامنظور۔۔۔نامنظور ۔۔۔قائد پر پابندی نامنظور، نامنظور ۔۔۔ نامنظور۔۔۔غیر آئینی اقدامات نامنظور، نہیں چلے گی ۔۔۔ ،غیر جمہوری پابندی کا خاتمہ کرو ‘‘ اور دیگر نعرے درج تھے،انصاف سے تاخیر ۔۔۔انصاف سے انکار ہے، مظاہرین نے اپنے ہونٹوں پر علامتی تالے ڈالے بھی ہوئے تھے ۔ مظاہروں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کوآج عوامی سطح پر یکسر مسترد کردیا گیا ہے اور ارباب اختیار و اقتدار عوامی رائے عامہ کا احترام کریں اور جناب الطا ف حسین پر غیر آئینی اور غیر جمہوری پابندی کو فی الفور ختم کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد محب وطن رہنما ہے جنہوں نے طالبان ، القاعدہ اور داعش کے خطرے سے سب سے پہلے آگاہ کیا اور ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ خطرات سے آگاہ کرنے والے محب وطن لیڈر جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی ملک کے مفاد کے خلاف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جناب الطاف حسین عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے انتہائی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور ایسے میں ان کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی عائد کرنا سراسر ظلم اور ملک و قوم کے ساتھ بھیانک مذاق ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین کی تصاویر اور تقاریر پر پابندی کا معاملہ اب عوام نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے اور آج ہونے اولے احتجاجی مظاہرے محض مظاہرے نہیں بلکہ عوامی عدالتیں ہیں جن کے فیصلوں کو قبول کرنے میں ملک و قوم کا استحکام مضمر ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں اور انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کا سختی سے نوٹس لیں کیونکہ اس پر پابندی صرف جناب الطاف حسین ہی نہیں بلکہ ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے احساسات اور جذبات بری طرح سے مجروح ہورہے ہیں ۔ 

7/20/2024 12:29:09 AM