پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور آغا خان یونیورسٹی کے بانی رکن صاحبزادہ یعقوب علی خان کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :26؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خارجہ اور بورڈ آف ٹرسٹی آغا خان یونیورسٹی کے بانی رکن صاحبزادہ یعقوب علی خان کے انتقال پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے صاحبزادہ یعقوب علی خان کے سوگورا ر لواحقین دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔