Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کی تنظیم نو، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کوتحلیل کرکے تین رکنی سینٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کر دی گئی


ایم کیوایم امریکہ کی تنظیم نو، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کوتحلیل کرکے تین رکنی سینٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کر دی گئی
 Posted on: 1/25/2016
ایم کیوایم امریکہ کی تنظیم نو، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کوتحلیل کرکے تین رکنی سینٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کر دی گئی 
نئے سینٹرل آگنائزر متین یوسف ، عارف صدیقی سینئر جوانٹ آرگنائزر اور شمیم صدیقی جوائنٹ آرگنائزہونگے
تنظیم نوکااعلان ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم امریکہ کے جنرل ورکرزاجلاس میں کیا 
نئی کمیٹی آئندہ چند روز میں مشاورت کر کے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں نئے اراکین کے اضافہ کی سفارش کر ے گی۔ندیم نصرت
اس سال موسم سرما میں ایم کیوایم امریکہ کے سالانہ کنونشن میں موجود سیٹ اپ کو حتمی شکل دے دی جائیگی ۔ندیم نصرت
توقع ہے کہ نئے ارکان نارتھ امریکہ میں ایم کیوایم کے کام کو جدید سائنسی طور پر مزید بہتر بنائیں گے،ندیم نصرت
لندن۔۔25جنوری 2015ء 
ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کی تنظیم نو کے دوسرے مرحلہ میں ایم کیوایم نارتھ امریکہ کی تنظیم نو کا آغاز ہوگیا ہے ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ کی موجودہ کمیٹی کوتحلیل کرکے تین رکنی نئی سینٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔فیصلے کا اعلان ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم امریکہ کے جنرل ورکرز اجلاس سے بذریعہ ٹیلی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایم کیوایم امریکہ کی نئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج تحریک کے سینئررکن اورسابق ڈپٹی میئر کراچی متین یوسف ہوں گے جبکہ سابق رکن سندھ اسمبلی عارف صدیقی سینئر جوانٹ آرگنائزر اور شمیم صدیقی جوائنٹ آرگنائزہونگے۔ نئی کمیٹی آئندہ چند روز میں مشاورت کر کے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں نئے اراکین کے اضافہ کی سفارش کر ے گی۔ اس سال موسم سرما میں ایم کیوایم امریکہ کے سالانہ کنونشن میں موجود سیٹ اپ کو حتمی شکل دے دی جائیگی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم نصرت نے امریکہ یونٹ کی سابقہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی تنظیمی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے نئی کمیٹی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہا رکیا کہ نئے ذمہ داران نارتھ امریکہ میں تحریک کے کام کو جدید سائنسی طور پر مزید بہتر بنائیں گے ۔ندیم نصرت نے کارکنان وذمہ داران پر ذوردیاکہ وہ امریکہ کی تمام ریاستوں میں تحریک کے پیغام کوپھیلانے کے سلسلے میں اپنے فرائض انجام دیں اورامریکہ کے ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کوایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی مسلسل گرفتار یوں، انہیں لاپتہ کرنے ، ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے واقعات سے آگاہ کریں۔ 

7/20/2024 12:29:47 AM