ایم کیوایم کے منتخب اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کاجناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائد پابندی کے خلاف نوائے وقت کے آفس تک احتجاجی مارچ
شرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، جناب الطاف حسین کی تصاویر اور احتجاجی پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے
احتجاجی پلے کارڈز پر جناب الطاف حسین کی تحریر ،تقریر اور تصویر نشر و شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف کلمات اور نعرے درج تھے
کر اچی ۔۔۔24جنو ری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائد پابندی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام قائد اعظم کے مزار کے قریب ایم کیوایم کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصور کی نشر و اشاعت پر عائد پابندی کے خلاف ایک بڑ ااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔قبل ازیں حق پرست ارکانِ سینیٹ ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب میئر و ڈپٹی میئر کراچی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے پنڈال سے نوائے وقت کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا ۔ احتجاجی مارچ کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، جناب الطاف حسین کی تصاویر اور احتجاجی پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے ۔ پلے کارڈز پر جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر نشر و شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف کلمات اور نعرے تحریر تھے ۔ اس موقع پر احتجاجی مارچ کے شرکاء نے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ احتجاجی مارچ میں شریک حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے ’’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘’’گرتی ہوئی دیوار کو ایک جھٹکا اور دو ‘‘’’وی وانٹ جسٹس ‘‘’’لیڈر لیڈر الطاف ہمارا لیڈر اور دیگر نعرے لگائے ۔ بعدازاں احتجاجی مارچ پنڈال واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔