Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے خطابات،بیانات اورتصاویرکی میڈیا میں نشر و اشاعت پرغیرفطری پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت ایم اے جناح روڈپراحتجاجی مظاہرہ؍کارکنان و عوام سمیت لاکھوں افراد کی شرکت


جناب الطاف حسین کے خطابات،بیانات اورتصاویرکی میڈیا میں نشر و اشاعت پرغیرفطری پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت ایم اے جناح روڈپراحتجاجی مظاہرہ؍کارکنان و عوام سمیت لاکھوں افراد کی شرکت
 Posted on: 1/24/2016
جناب الطاف حسین کے خطابات،بیانات اورتصاویرکی میڈیا میں نشر و اشاعت پرغیرفطری پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت ایم اے جناح روڈپراحتجاجی مظاہرہ؍کارکنان و عوام سمیت لاکھوں افراد کی شرکت؍مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔24؍جنوری2016ء
لاہورہائیکورٹ کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطابات،بیانات اورتصاویرپرمیڈیاپرعائدغیرفطری پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت اتوار24جنوری 2016ء کو کراچی میں مزارقائدایم اے جناح رودپربڑا عوامی مظاہرہ کیاگیاجس میں مختلف مذاہب،قومیتوں اورزبانوں بولنے والے لاکھوں عوام نے شرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین نے بھرپوراظہاریکجہتی کرتے ہوئے لاہورہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے فیصلے پرنظرثانی فرمائے اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطابات ،بیانات اورتصاویرکی میڈیاپرنشرپرعائدپابندی کوختم کریں۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان کے ہمراہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان،ایم کیوایم کی جانب سے نامزدمیئرکراچی وسیم اختر،نامزدڈپٹی میئر ارشدوہرا اورحق پرست اراکین اسمبلی ، عوامی نمائندوں اور شعبہ جات کے ارکان نے خصوصی طورپرشرکت کی اورمظاہرے کی میزبانی کی فرائض انجام دیئے ۔ایم اے جناح روڈپرہونے والے احتجاجی مظاہرے کے لاکھوں شرکاء سے لندن میں موجودایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون انتہائی اہم اور فکرانگزخطاب کیا۔قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے خطابات ،بیانات اور تصاویرکی میڈیا پرعائدپابندی کے خلاف ایم اے جناح روڈپراٰیم کیوایم کے زیر اہتمام عوامی احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں عین مزار قائد کے سامنے معروف شاہراہ ایم اے جناح روڈپربڑاپنڈال تیار کیا گیا تھا پنڈال میں نمائش چورنگی کی جانب بڑااسٹیج تعمیرکیاگیاجس کے عقب میں سبزرنگ کی اسکرین لگائی گئی تھی جس پرقائدتحریک الطاف حسین کی تصویرنمایاں تھیں جبکہ اسکرین پر’’میری زبان پرپہرے لگانے والوں۔۔۔۔۔۔جوروک سکوتوروک لومیرے افکارکو‘‘جلی حروف میں تحریر تھا۔پنڈال میں شرکاء کے لئے ایم کیوایم کی روایت کے مطابق حسب معمول فرشی نشستوں کااہتمام کیاگیا۔پنڈال میں میڈیاکورریج کے لئے اسٹیج سے منسلک پریس گیلری بنائی گئی تھیں جبکہ پنڈال میں ساؤنڈاورلائٹنگ کابہترین انتظام رکھا گیا تھا ۔احتجاجی مظاہرے کاباقاعدہ آغازمعروف نعت خواں مولاناناصریامین نے ٹھیک 5بجے تلاوت قرآن پاک کی آیات سے ہواجس کے بعدبارگاہ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے ، مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ڈپٹی کنوینر سیدشاہدپاشا،اراکین رابطہ کمیٹی گلفرازخان خٹک،محترمہ ہیرسوہو،سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی سیدفیصل سبزواری،یوسف شاہوانی اورمسیحی برادری کے پاسٹرشیفڈانورجاویدنے بھی سندھی،بلوچی، پنجابی، پشتون اوراردوزبان میں مختصراًخطاب کیا اورلاہورہائیکورٹ سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطابات،بیانات اورتصاویرکی اشاعت پرعائدغیرفطری پابندی کوفی الفورختم کرے۔ ایم کیوایم کے تحت مزارقائدپرعوامی احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں کراچی میں مقیم مختلف قومیتوں،مذاہب کے ماننے والے عوام خصوصاًبزرگ،خواتین،بچے بچیاں، نوجوان طلبہ وطالبات اورایم کیوایم کے کارکنان میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میںآیااوروہ دوپہرسے ہی مختلف ٹولیوں اورریلیوں کی شکل میں مظاہرے کی جگہ پہنچانا شروع ہوگئے اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جس پرلاہورہائیکورٹ سے نظرثانی کی اپیلیں،مظلوم غریبوں کی آوازکی بندش نامنظور،قائدتحریک الطاف حسین کی زباں بندی نامنظور،نامنظور،تالے کی پوٹریٹ،قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات ،بیانات اورتصاویر پر پابندی نامنظور،نامنظور،لاہوہائیکورٹ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے بیانات ،خطابات اور تصاویرپرسے فی الفورپابندی اٹھائے،وغیرہ وغیرہ جبکہ شرکاء کی جانب سے ریکارڈکرائے گئے بھر پور احتجاج میں وقفے وقفے سے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جاتے رہے جس کا سلسلہ مظاہرے کے اختتام تک جاری رہا۔پنڈال میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے انقلابی اشعارپرمبنی بینرز،پینافلکس پربنی قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر اورایم کیوایم کے پرچموں کی بہاردیکھنے میںآئی جواحتجاجی شرکاء کی توجہ کامرکزبننے رہے اور ان کے ہمراہ کھڑے ہوکربعض شرکاء خصوصاًنوجوان طلبہ وطالبات اوربچے بچیاں موبائل کے ذریعے سلفیاں بناتے نظرآئے ۔ٹھیک 7بجے اسٹیج سے ٹیلی فون پرجناب الطاف حسین کی آمدکااعلان ہوااس موقع پرشرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر جناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیااورآمدکے موقع پربجائے گئے ایم کیوایم کے ترانے ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین ‘‘کابھرپورساتھ دیا ۔
  

7/20/2024 12:28:25 AM