Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم جناب الطاف حسین کی تقریر پر پابندی مسترد کرتی ہے ، اتوار کومزار قائد پراحتجاجی مظاہرہ کریں گے، کنور نوید جمیل


ایم کیوا یم جناب الطاف حسین کی تقریر پر پابندی مسترد کرتی ہے ، اتوار کومزار قائد پراحتجاجی مظاہرہ کریں گے، کنور نوید جمیل
 Posted on: 1/23/2016
ایم کیوا یم جناب الطاف حسین کی تقریر پر پابندی مسترد کرتی ہے ، اتوار کومزار قائد پراحتجاجی مظاہرہ کریں گے، کنور نوید جمیل
29جنوری کو حیدرآباد ، اندرون سندھ اور 30جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا ،پارلیمنٹ اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجی کریں گے
حکومت اپنی دوغلی پالیسیوں کو پاکستان کی بقاء کیلئے ختم کرے،کنور نوید جمیل
عدالت سے اپیل ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کرے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔۔23جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ جناب الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کو مسترد کرتی ہے ، اتوار کی شام قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ، 29جنوری بروز جمعہ حیدرآباد اور اندرون سندھ اور 30جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا ،اس معاملے پر پارلیمنٹ اور بین الاقوامی سطح پر بھی احتجاجی مظاہرے کریں گے۔جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی پرنٹ و الیکٹرانک میں نشر و اشاعت پر پابندی کو پانچ مہینے گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاہے، عوام جناب الطاف حسین کو سننا چاہتے ہیں ،انکی رائے پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے قوم کو آنیوالے خطرات سے آگا ہ کیا ہے،ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور اسلام دشمن عناصر کھلے عام تقاریر کر رہے ہیں ، ملک کے ہر کونے میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے ،بم دھماکوں اور دہشت گردی میں لاکھوں پاکستانی شہید ہو چکے ہیں لیکن ملک کے ارباب اختیار اور حکومت ہوش کے ناخن نہیں لے رہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی محترمہ ریحانہ نسرین، عارف خان ایڈوکیٹ محمد حسین ، زاہد منصوری، اسلم خان آفریدی اور عبدالقادر خانزادہ انکے ہمراہ تھے۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ دنیا کہ مہذب جمہوری ممالک میں اگر ریاست کے کسی ادارے کی پالیسیوں میں کو ئی کمی ہوتی ہے تو اس ملک کا ہر شہر ی اس پر تعمیری تنقید کرسکتاہے جس سے ریاست کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہیں ،ہمارے ملک میں حکومت یااسکے ماتحت اداروں کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی جائے تو اپنی اصلاح کرنے کے بجائے اس آواز کو بند کردیاجاتاہے جس کی واضح مثال جناب الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی ہے۔انہو ں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں طالبانائزیشن کی بات کی تو چند متعصب میڈیاپرسنز کے ذریعے انکا مزاق اُڑایا گیالیکن جناب الطاف حسین کی سچائی کو وقت نے ثابت کیاہے،آج جناب الطاف حسین نے داعش کی ملک میں آمد کا انکشاف کیا توحکومت ، ریاستی اداروں اور چند میڈیا پرسنز نے انکی بات سے انکار کیا اورآج ملک کے کونے کونے سے داعش کے لیڈر پکڑے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کو بنے70برس گزر چکے ہیں لیکن حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کو دنیا میں کو ئی پہچان نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کراچی میں بد امنی کے خاتمے کیلئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھالیکن 
اس کا یہ مطلب نہیں تھاکہ آپریشن میں آئین کے ضابطہ کو پامال کیاجائے اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جائیں لیکن کراچی آپریشن میں انسانی حقوق او ر آئین کی خلاف ورزیاں کی گئیں ،ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے انکی لاشیں سڑکوں پر پھینکی گئیں جس پر جناب الطاف حسین نے اپنی تنقید کا اظہار کیااور جواباً قانون کی بالادستی قائم کرنے کے بجائے جناب الطاف حسین کی تقاریر پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی اور میڈیا ہاؤسز کو انکی تقاریر کی اشاعت نہ کرنے کا پابند بنایا گیا جس پر ہم نے احتجاج کیا تو 7ستمبر2015ء کو لاہور ہائی کورٹ کے ذریعے اسٹبلشمنٹ نے جناب الطا ف حسین پر پابندی لگوادی۔انہوں نے اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز داعش کو ملک میں آمد کی دعو ت دے رہاہے ، کالعدم جماعتوں کے سربراہان کھلے عام تقاریر کرکے اپنے پیروکاروں کو افواج پاکستان سے لڑنے کی ترغیب دے رہے ہیں لیکن ہمارے ملک کے وزیر داخلہ فلور آف دی ہاؤس کہتے ہیں کہ وہ مولانا عبد العزیزکو گرفتار نہیں کر سکتے اس کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے دوسری جانب میڈیا کے ذریعے جناب الطاف حسین کی کردار کشی کروائی جارہی ہے،حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی غلط روش کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسیوں پر تنقید ہورہی ہے اور ملک کا امیج خراب ہورہاہے۔رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 19ہر شہری کو تقریر کی آزادی دیتاہے ،عوام جناب الطاف حسین پر اعتماد کرتے ہیں اور گزشتہ دہائیوں سے انکے نمائندوں کو ووٹ دے رہے ہیں ،جناب الطاف حسین پر پابندی عوام کے جذبات پر پابندی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے کیونکہ جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی غیر آئینی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی دوغلی پالیسیوں کو ختم کریں تاکہ پاکستان کی بقاء کو یقینی بنایاجاسکے ،انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کریں۔

7/20/2024 2:27:52 AM