Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا رویہ جمہوریت سے انتقام لینے والا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا رویہ جمہوریت سے انتقام لینے والا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 1/19/2016
غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا رویہ جمہوریت سے انتقام لینے والا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
قانون سازی کھیلنے کی چیز نہیں کہ جس کے ذریعے ایک ہی قانون صرف ایک سال کے دوران تین مرتبہ تبدیل کیا جائے
پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں اپنی بدترین شکست کا بدلہ لینے کے لئے دھاندلی پر اتر آئی ہے اور اس مقصد کے لئے قانون ساز ادارے کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہی ہے
عارف خان ایڈووکیٹ، وسیم اختر، ارشدوہرا اور خواجہ اظہارالحسن کے ہمراہ خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیزآباد میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔19جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈامحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا رویہ جمہوریت سے انتقام لینے والا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مخصوص نشستوں کے جو الیکشن ہیں ان کاعمل سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت بھی اس کا نوٹس لے جو کہ جمہوریت کی مالا جپتے ہیں ان کا بھی چہرہ ایکپوز ہورہا ہے۔ ہاتھ اٹھا کر انتخابات اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ پیپلز پارٹی جن کو خرید رہی ہے ان کو دیکھاجائے کہ آیا وہ انہیں ہی ووٹ دے رہے ہیں کہ نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن ، وزیر اعظم کے انتخابات کے علاوہ تمام انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوگا یہ آئین پاکستان میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کھیلنے کی چیز نہیں کہ جس کے ذریعے ایک ہی قانون صرف ایک سال کے دوران تین مرتبہ تبدیل کیا جائے۔مسلم لیگ ن نے ہمارا ساتھ دینے کا یقین دلایا ، عمران خان، سراج الحق نے اعدہ نہیں کیا لیکن ان کی جانب سے یہ کہا جا رہاتھا کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے ،اب وقت آرہا ہے کہ کوئی وسیع تر احتجاج ہو پیپلز پارٹی کو اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز رکھا جائے اور سندھ کے شہری عوام ذہنی طور پر تیار ہے۔ جس دن الطاف بھائی رابطہ کئی تجویر کو انڈوز کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ عوام کی بری اکثریت کے ساتھ احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہونے کے ناطے اس دھاندلی کے خلاف عدالت میں جانے کے لئے تیار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ،کراچی کے لئے نامزدمیئروسیم اختر،ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چٹ بھی میری اورپٹ بھی میری کے مصدق پرعمل پیراہے جو بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے انتخابات اورچیئرمین ،وائس چیئرمین کے انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے بنارہی ہے اوردھاندلی منصوبے کے عملی جامہ پہنانے کے لئے جبر، لالچ ،پویس و انتظامیہ اورقانون سازی جیسے عمل کواستعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاخیری حربے جواستعمال کئے گئے اس کے پیچھے بھی مذموم مقاصد ہیںآج جو بلدیاتی قانون 2013 مین اس قسم کی تیسری ترمیم کی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پیپلز پورٹی کو ئی یہ طریقہ کار سوٹ کرتا تھا پہلے یہ شو آف ہینڈ کیا، بعد ازان اسے سیکڑیٹ بیلٹ کی گی اور آج پھر سو آف بیلڈ کا طریقہ نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 21 سیٹ والا کا زیادہ حق ہے یا 4 سیٹ والے کا ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد، کراچی کی ڈسٹرکٹ، میونسپل کار پوریشن کے انتخابات مین جو یہ طرئقہ اختیار کیا گیا ہی بدنیتی پر ہے اور کسی بھی انتخابات کے صاف و شفاف ہونے کی پہلیء شرط یہ ہے کہ کسی بھی ایواان کی تکمیل انتخابات کی تکمیل کے ساتھ ہوتی ہے۔پہلا اور، دوسرا اور تیسرا مرحلہ اورکاغذات نامزدگی اس سے پہلے کیا گیا لیکن تاحال میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات نہیں کیے گئے ،اگر تبدیلی کرنی تو بلدیاتی انتخابات کے بنیادی شیڈول کے اعلان سے قبل ہوجانا چاہئے تھا اب جبکہ پہلے اور دیگر مرحلے میں کئی ماہ ہوگئے لیکن کہیں میئر وغیرہ کے انتخابات نہیں کئے گئے اور باقی ماندہ مرحلوں مین دھاندلی کی جائے تویہ لوگوں کو ایسے نظر آرہے ہیں کہ جس سے کسی سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچانا ہو اور اس میں بھی ان کا کوئی کوئی فائدہ ہوگا۔بیلٹ بکس تیار ہے اور الیکشن کمیشن ہے کہ اندھا،بہرہ بناہواہے جونہ دیکھ رہا ہے نہ ہی سن رہا ہے نہ بول رہا ہے بلکہ اس وقت الیکشن کمیشن صرف اور صرف نمائشی طور پر بیٹھا ہے ۔ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے واضح الفاظ میں کہاکہ آج سندھ اسمبلی میں جوبل پاس کیا گیا اس کا اطلاق مخصوص نشستوں پر نہیں ہوگا۔15 جنوری سے پہلے کا کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے تو اگر کوئی اس کا اطلاق بھی ہوتا ہے تو مخصوص نشستوں پر تو اس کا اطلاق ہوتا نہیں ہے۔ اس میں واضح طور پر میئر، ڈپٹی کا عہدہ لکھا ہے اور یہ الیکشن کی قانون کی نفی ہے۔ مخصوص نشستوں کیلئے رول 55 کو تبدیل کرنا ہوتا ہے رول 18 کو نہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ایک ہی مقصدکے لئے تین بل پیش کیے گئے جوآئین وقانون سے سنگین مذاق ہے قانون سازی کے ادارے کو صرف اور صرف اپنے مفاد کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔ آج اپوزیشن کی رائے کونظرانداز کرکے ، قانون سازی کے رولز کی نفی کرکے ہم سمجھتے ہے یہ غیر آئنی ، غیرقانونی، غیرسیاسی اورغیر جمہوری عمل ہے ،ہم پیپلز پارٹی کے اس عمل کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عجلت میں پاس کرائے گئے بل اور تاخیر کانوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آئینی وقانونی ماہرین اس غیرآئینی وغیرقانونی عمل کاجائزہ لے رہے ہیں اورجلدہم اس بل کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ سندھ حکومت نے دھاندلی کا آغاز سندھ اسمبلی سے کیا اور انتظار کیا گیا تاکہ حکومت کے اراکین زیادہ سے زیادہ آجائے اور اپوزیشن کی تعداد کم ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت یہ جواز پیش کرتی ہے کہ پنجاب میں بھی یہ ہوا تو پنجاب کی اپوزیشن سو رہی ہے تو سندھ کی اپوزیشن سو نہیں رہی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آج پیپلز پارٹی کی حمایت کی اور پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں بک گئی ہے


7/20/2024 2:32:20 AM