Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ لائرزفورم کوفوری طورپرتحلیل کردیاگیا۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ


متحدہ لائرزفورم کوفوری طورپرتحلیل کردیاگیا۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
 Posted on: 1/18/2016
متحدہ لائرزفورم کوفوری طورپرتحلیل کردیاگیا۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
’’ یونائٹڈ لیگل کونسل ‘‘ کے نام سے نیاپلیٹ فارم تشکیل دے دیاگیا
ممتازآئینی وقانونی ماہر بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم یونائٹڈلیگل کونسل کے صدراورگلفرازخان خٹک ایڈوکیٹ سیکریٹری ہوں گے
یونائٹڈ لیگل کونسل کے چھ ایڈوائزربھی مقررکئے گئے جن میں بیرسٹرمحمدعلی سیف ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،کنورنویدجمیل ، حیدرعباص رضوی، رؤف صدیقی اورخواجہ اظہارالحسن شامل ہیں
لندن ۔۔۔ 18 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس قائم مقام کنوینرندیم نصرت کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی امورکے بارے میں غور کیاگیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ’’ متحدہ لائرزفورم ‘‘ کوفوری طورپرتحلیل کردیاگیاہے۔اس کی جگہ ’’ یونائٹڈ لیگل کونسل ‘‘ کے نام سے نیاپلیٹ فارم تشکیل دیاگیا ہے ۔ ممتازآئینی وقانونی ماہر بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم یونائٹڈلیگل کونسل کے صدراورگلفرازخان خٹک ایڈوکیٹ سیکریٹری ہوں گے۔یونائٹڈ لیگل کونسل کے چھ ایڈوائزربھی مقررکئے گئے جن میں بیرسٹرمحمدعلی سیف ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،کنورنویدجمیل ، حیدرعباص رضوی، رؤف صدیقی اورخواجہ اظہارالحسن شامل ہیں۔یونائٹڈلیگل کونسل کی مزیدسب کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جن میں وکلاء اوردیگرمتعلقہ شخصیات کوشامل کیاجائے گا۔یونائٹڈ لیگل کونسل کے مقاصدمیں وکلاء برادری میں تحریک کے پیغام کوعام کرنا،بارکونسلوں اور بارایسوسی ایشنزکے انتخابات میں حصہ لینا،انٹرنیشنل بارایسوسی ایشنز سے رابطے رکھنا ، کانفرنسز، سیمیناراورسمپوزیئم کاانعقادکرنا،کالجوں اوریونیورسٹیوں میں قانون کے پیشے، تعلیم اورتعلیمی اداروں سے متعلق معاملات میں مددکرنااورفلاحی امور بھی انجام دیناشامل ہے۔ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے متحدہ لائرزفورم کی تحلیل اوریونائٹڈلیگل کونسل کے قیام کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ سرکلرجاری کردیاگیاہے۔ 

7/20/2024 2:21:30 AM