Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے صوبہ سندھ اورصوبہ پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کھلی رائے شماری کرانے کے فیصلہ کی اطلاعات انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

 Posted on: 1/18/2016

چیف آف الیکشن کمشنر سردار رضا سندھ اورپنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب منتخب بلدیاتی ارکان پر دباؤ اور خوفزدہ کرنے کا فی الفور نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومتی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں پولیس کے استعمال کی خبریں پہلے ہی گرد ش کررہی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں کھلے عام ووٹ دینے کی اطلاعات سے سندھ اور پنجاب کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے 2015ء کے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے میئر اورڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے صوبہ سندھ اورصوبہ پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کھلی رائے شماری کرانے کے فیصلے کی اطلاعات کو انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے اور چیف آف الیکشن کمشنر سردار رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اورپنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب منتخب بلدیاتی ارکان پر دباؤ اور انہیں خوفزدہ کرنے کا فی الفور نوٹس لیاجائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ اگر تم نے ہمارے امیدوار کی حمایت نہیں کی تو تمہارا انجام برا ہوگا اور اس کے باعث منتخب بلدیاتی نمائندے میں صوبائی حکومتوں کے دباؤ کے باعث خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومتی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں پولیس کے استعمال کی خبریں پہلے ہی گرد ش کررہی ہیں اور اب میئر اورڈپٹی میئر کے انتخاب میں کھلے عام ووٹ دینے کی اطلاعات سے سندھ اور پنجاب کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کا نوٹس لینا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے ۔ 

7/20/2024 2:21:38 AM