Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہر یار نامی نوجوان کی ہلاکت اور اس واقعہ کو پولیس مقابلہ قرار دینے پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہر یار نامی نوجوان کی ہلاکت اور اس واقعہ کو پولیس مقابلہ قرار دینے پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/18/2016
ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہر یار نامی نوجوان کی ہلاکت اور اس واقعہ کو پولیس مقابلہ قرار دینے پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
شہر یار نامی نوجوان کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت پولیس گردی ہے اور محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کا ایک اور ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی 
اگر عوام کی جان ومال کے تحفظ کا ادارہ محکمہ پولیس ہی شہریوں اور جرائم پیشہ عناصر میں تمیز بھلا بیٹھے ، تو شہری اپنے جان ومال کے تحفظ کیلئے کس سے رجوع کریں ،رابطہ کمیٹی 
جعلی پولیس مقابلے میں شہر یار کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جائے، رابطہ کمیٹی 
مقتول کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہر یار نامی نوجوان کی ہلاکت اور اس واقعہ کو پولیس مقابلہ قرار دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بے گناہ نوجوان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے جعلی مقابلے میں نوجوانوں کی ہلاکتوں کے واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں جس کے باعث محکمہ پولیس سندھ کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ چکے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر یار نامی نوجوان کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت پولیس گردی ہے اور محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کا ایک اور ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر عوام کی جان ومال کے تحفظ کا ادارہ محکمہ پولیس ہی شہریوں اور جرائم پیشہ عناصر میں تمیز بھلا بیٹھے ، اپنے فرائض سے غفلت برتے اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر تصور سمجھنے لگیں تو شہری اپنے جان ومال کے تحفظ کیلئے کس سے رجوع کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے شہر یار نامی نوجوان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافر مائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر نامی نوجوان کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جائے اور اس میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

7/20/2024 2:21:39 AM