Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تنظیمی اسٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں کااعلان


ایم کیوایم کے تنظیمی اسٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں کااعلان
 Posted on: 1/17/2016
ایم کیوایم کے تنظیمی اسٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں کااعلان
نئے تنظیمی اسٹرکچرمیں یونٹس’’ یو سیز ‘‘ کہلائیں گے، یونٹ انچارجز ’’ یوسی آرگنائزر ‘‘ کہلائیں گے جبکہ یونٹ کمیٹی ’’ یونین آرگنائزنگ کمیٹی ‘‘ کہلائے گی
نئے تنظیمی اسٹرکچرمیں سیکٹرز ’’ ٹاؤن ‘‘ کہلائیں گے۔سیکٹر انچارجز ’’ ٹاؤن آرگنائزر ‘‘ کہلائیں گے سیکٹرکمیٹی ’’ ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی ‘‘ کہلائے گی
ٹاؤن کے تنظیمی معاملات کی نگرانی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کرے گی، سی ای سی کے ارکان میں کراچی کے ڈسٹرکٹ کی سطح پرکام کی تقسیم کی جائے گی
سینٹرل ا یگزیکٹوکونسل ،مرکزی رابطہ کمیٹی کی منطوری سے یونین کمیٹیوں اورٹاؤن کمیٹیوں کی تنظیم نو کرے گی
یونین اورٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹیوں کی مدت دوسال ہوگی ، تنظیمی شعبہ جات کی تنظیم نوبھی جلدازجلدمکمل کی جائے گی 
تنظیمی اسٹرکچرمیں کی جانے والی ان تبدیلیوں کااطلاق فی الحال صرف کراچی میں ہوگا
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے ان فیصلوں کی توثیق کردی 
تنظیمی اسٹرکچرمیں تبدیلیوں کااعلان قائدجناب الطاف حسین نے لال قلعہ گراؤنڈ جنرل ورکرزاجلاس میں کیا
کراچی۔۔۔ 17 جنوری 2016ء
ایم کیوایم کونئے بلدیاتی نظام سے ہم آہنگ کرنے،تحریک کو جدیدخطوط پر استوارکرنے اورتنظیمی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کیلئے ایم کیوایم کے تنظیمی اسٹرکچرمیں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت اب ایم کیوایم کے یونٹس ’’ یوسیز‘‘ کہلائیں گے جبکہ سیکٹرز ’’ ٹاؤن ‘‘ کہلائیں گے۔اعلان کے مطابق یونٹ انچارجز اب یوسی انچارجزاورسیکٹرانچارجز ٹاؤن انچارجزکہلائیں گے۔ان تبدیلیوں کااعلان ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے آج لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہونیو الے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے تمام سیکٹروں اوریونٹوں کے کارکنوں،ذمہ داروں، تنظیمی ونگزاورشعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، بزرگوں،خواتین ،ایم کیوایم کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں،سینیٹرزاورارکان قومی وصوبائی اسمبلی اوررابطہ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ 
اجلاس سے اپنے خطاب میں تنظیمی اسٹرکچر میں تبدیلیوں کااعلان کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے بتایاکہ رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے کئی روزتک مشترکہ اجلاس ہوئے ۔ان اجلاسوں میں اس امرپرتفصیلی غورکیاگیاکہ تحریک کے ابتدائی ایام میں کراچی میں جوبنیادی تنظیمی یونٹس بنائے گئے تھے وہ اس زمانے کے بلدیاتی حلقوں سے مطابقت رکھتے تھے ۔ اس مطابقت کافائدہ یہ ہواکہ یونٹ کے ذمہ داران اوربلدیاتی کونسلرزمل کرکام کرتے رہے اوریونٹ کے عوام کی خدمت کرتے رہے۔تاہم نئے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے ساتھ حلقوں میں بھی تبدیلی ہوگئی ہے اوراب یہ یونٹس UC ( یونین کونسل ) کہلاتے ہیں ۔ رقبہ کے لحاظ سے یہ یوسیزنہ تو پرانے بلدیاتی یونٹس سے مطابقت رکھتی ہیں اورنہ ہی ہمارے تنظیمی یونٹس سے مطابقت رکھتی ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش ہوگیاہے کہ بعض یوسیزمیں ایک سے زیادہ تنظیمی یونٹس شامل ہیں۔ کسی یوسی میں صرف ایک یونٹ ہے توکسی میں دو یونٹس اورکسی UC میں ڈھائی یا تین یونٹس شامل ہیں۔ بلدیاتی نظام کے حلقوں میں تبدیلی کی وجہ سے تنظیمی مسائل درپیش آرہے ہیں۔ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ UCکونسلر کس یونٹ کے ساتھ ملکرکام کرے اوراگر کوئی کونسلرعوام کی صحیح طریقے سے خدمت نہیں کررہاہے تو کس یونٹ سے جواب طلب کیاجائے ۔ 
چنانچہ اس صورتحال کی روشنی میں تفصیلی بحث ومباحثہ اورغوروخوص کے بعد اب یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ایم کیوایم کونئے بلدیاتی نظام سے ہم آہنگ کرنے،تحریک کو جدیدخطوط پر استوارکرنے اورتنظیمی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کیلئے تنظیمی اسٹرکچر میں تبدیلی لائی جائے اور پرانے بلدیاتی نظام سے مطابقت رکھنے والے یونٹس کو اب نئی UCsکی بنیادپر تشکیل دیا جائے۔تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ہیں جن کے مطابق،
(1) اب کراچی میں یوسیزکی بنیادپر یونٹس ہوں گے۔
(2) نئے تنظیمی اسٹرکچرمیں اب ’’ یونٹس ‘‘ ۔۔۔ ’’ یو سیز ‘‘ کہلائیں گے۔ 
(3) ’’ یونٹ انچارجز ‘‘ ۔۔۔ اب ۔۔۔ ’’ یوسی آرگنائزر ‘‘ کہلائیں گے۔ 
(4) ’’ یونٹ کمیٹی ‘‘ اب ’’ یونین آرگنائزنگ کمیٹی ‘‘ کہلائے گی۔ 
نئے تنظیمی اسٹرکچرمیں اب سیکٹرزکی سطح کے تنظیمی ڈھانچے کوبھی تبدیل کیاجارہاہے اور۔۔۔سیکٹرزکے تنظیمی اسٹرکچر کو کراچی کے ٹاؤن کے نظام کی مطابقت سے تبدیل کیاجارہاہے۔ چنانچہ ،
(5) نئے تنظیمی اسٹرکچرمیں ’’ سیکٹرز ‘‘ ۔۔۔ اب ۔۔۔ ’’ ٹاؤن ‘‘ کہلائیں گے۔ 
(6) ’’ سیکٹر انچارجز ‘‘ ۔۔۔ اب ۔۔۔ ’’ ٹاؤن آرگنائزر ‘‘ کہلائیں گے۔ 
(7) ’’ سیکٹرکمیٹی ‘‘ ۔۔۔ اب ۔۔۔ ’’ ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی ‘‘ کہلائے گی۔ 
(8) کراچی میں اس وقت ایم کیوایم کے 26سیکٹرز ہیں،نئے تنظیمی اسٹرکچرکے تحت یہ 26 سیکٹرز اب 26 ٹاؤن کہلائیں گے۔ 
(9) ان 26 ٹاؤن کے تنظیمی معاملات ’’ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ‘‘ دیکھے گی۔ 
(10) ٹاؤن کے تنظیمی معاملات کی نگرانی کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان میں کراچی کے ڈسٹرکٹ کی سطح پرکام کی تقسیم کی جائے گی 
یعنی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان پرمشتمل کمیٹیاں اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں آنے والے ٹاؤنز کے تنظیمی معاملات دیکھیں گی۔ 
(11) یونین آرگنائزنگ کمیٹیوں اورٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تنظیم نو۔۔۔سینٹرل ا یگزیکٹوکونسل کرے گی۔۔۔یہ تنظیم نو مرکزی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے کی جائیں گی۔سینٹرل ایگزیکٹوکونسل مرکزی رابطہ کمیٹی کوجوابدہ ہوگی۔
(12) یونین آرگنائزنگ کمیٹیوں اورٹاؤ ن آرگنائزنگ کمیٹیوں کی مدت دوسال ہوگی ۔ ہردوسال بعد نئی کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے گی۔
(13) دیگرتنظیمی شعبہ جات مثلاً شعبہ خواتین اورلیبرڈویژن وغیرہ کی تنظیم نو کاکام بھی جلدازجلدمکمل کیاجائے گا۔ تنظیمی شعبہ جات کی کمیٹیوں کی مدت بھی دوسال ہوگی۔ 
(14) تنظیمی اسٹرکچرمیں کی جانے والی ان تبدیلیوں کااطلاق فی الحال صرف کراچی میں ہوگا۔ 
* قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
* قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین کوہدایت کی ہے کہ تنظیمی اسٹرکچر میں کی جانے والی ان تبدیلیوں کی روشنی میں سابقہ یونٹس میں مطلوبہ ضر وری تبدیلیوں اور یوسیز کی کمیٹیوں کی تشکیل کاکام جلدازجلدمکمل کیاجائے ۔
  

7/20/2024 2:22:14 AM