Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج ہماری نوجوان نسل علم کے حصول سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہوگیا ہے، سید شاہد پاشا


آج ہماری نوجوان نسل علم کے حصول سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہوگیا ہے، سید شاہد پاشا
 Posted on: 1/16/2016
آج ہماری نوجوان نسل علم کے حصول سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہوگیا ہے، سید شاہد پاشا
گزشتہ 40 برسوں سے سندھ کے شہری علاقوں پر کوٹہ سسٹم لگا کر ناانصافیاں کی جارہی ہیں، رکن رابطہ کمیٹی عبد القادر خانزادہ
سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی کو اپنا شہر نہیں سمجھا، کیا کراچی سندھ کا حصہ نہیں؟ نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر
آئین کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے جائیں تو سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنادیں گے، وسیم اختر 
افواج پاکستان سرحدی محاذ پر اور جناب الطاف حسین سیاسی محاذ پر طالبان اور داعش کے خلاف جنگ کررہے ہیں، وسیم اختر
نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت جیم خانہ میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔16جنوری 2016ء
نارتھ ناظم آباد ریذیڈنٹس کمیٹی کے زیراہتمام ہفتہ کی شام جیم خانہ نارتھ ناظم آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہدپاشا، اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، عبد القادر خانزادہ،محترمہ زریں مجید ،سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،انچارج و اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،کراچی کے نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر،سمیت شعراء ، ادیب ، پروفیسرز ،وکلاء ،تاجر ، ڈاکٹر ز ، انجینئرز اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔تقریب سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے خطاب کیا۔اس موقع پر ریزیڈنٹس کمیٹی کی جانب سے جیم خانہ کے مرکزی گراؤنڈ میں پنڈال ترتیب دیا گیا تھا جس میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کیاگیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینرسید شاہد پاشا نے کہاکہ جو تعلیم انسان کو خودغرضی کی ترغیب دے وہ تعلیم کسی کام کی نہیں ہوتی ، ایک دوسرے کی خدمت اور مدد کرنے والا انسان ہی بہترین انسان ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کی جدوجہد میں تعلیم کا کلیدی کردار تھا ،آج ہماری نوجوان نسل علم کے حصول سے دور ہوتی جارہی ہے جس کے سبب ہمارا معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہورہاہے ۔رکن رابطہ کمیٹی عبد القادر خانزادہ نے کہاکہ گزشتہ 70برسوں سے کراچی کے عوام کے ساتھ جو سلوک رکھا گیا ہے وہ ناقابل بیان ہے ، سندھ کے شہری علاقوں پر گزشتہ دہائیوں سے کوٹہ سسٹم لگا کر ان کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے ،پہلے تو نوجوانوں کا نوکریوں اور تعلیم میں استحصال کیا جارہاتھا لیکن اب سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کے بلدیاتی نمائندوں سے انکے اختیارات بھی چھین لئے گئے ہیں ۔نامزد مئیر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جو صوبہ سندھ کو 85فیصد ریونیو دیتاہے لیکن آج کراچی بے پناہ مسائل کا شکارہے کیو نکہ گزشتہ حق پرست بلدیاتی حکومت نے جو ترقیاتی کام اور منصوبے مکمل کئے تھے ان پرتوجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی اس شہر کو سندھ حکومت نے اپنا سمجھا۔
انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی سے سوال کیا کہ کراچی کے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے اس پر ہمیں بتایا جائے کہ کیا کراچی سندھ کا حصہ نہیں؟ ، گزشتہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس فنڈز اور ایڈمنسٹریشن کے اختیارات تھے تو حق پرست قیادت نے کراچی کے مسائل حل کےئے،اگرآئین کی پاسداری کرتے ہوئے آج منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے جائیں تو نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی حکومت جمہوریت کی بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے لیکن کسی منتخب حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا ،ووٹ مانگنے کیلئے عوام کے درمیان جمہوریت کے نعرے بلند کئے جاتے ہیں لیکن عوام کو اختیارات نہیں دئیے جاتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی گزشتہ سات سالوں سے سندھ میں مستقل حکومت کر رہی ہے اور اس دوران نہ سندھ کے شہری علاقوں کو فنڈز دئیے جاتے ہیں اور نہ ہی دیہی سندھ میں عوام کو زندگی کی سہولیات میسر ہیں، اگر بلدیاتی نمائندو ں کو اختیارات نہ دئیے گئے تو آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان سرحدوں پر اس عفریت کے خلاف نبردآزماں جبکہ اور جناب الطاف حسین سیاسی محاذ پر طالبان اور داعش کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اورببانگ دہل بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی سے عوام کو آگاہ کر رہے ہیں لیکن انکے خطابات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرسودہ ذہنیت رکھنے والے معاشرے کبھی ترقی نہیں کرتے۔تقریب سے نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے رکن و نومنتخب چےئر مین نعیم الدین نے بھی خطاب کیا۔






مزید تصاویر

10/1/2024 9:16:38 PM