Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کئی سال قبل پاکستان میں طالبانائزیشن اور داعش کے خطرات سے پوری قوم کو آگاہ کردیا تھا۔ ڈاکٹر سلیم دانش


قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کئی سال قبل پاکستان میں طالبانائزیشن اور داعش کے خطرات سے پوری قوم کو آگاہ کردیا تھا۔ ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 1/16/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کئی سال قبل پاکستان میں طالبانائزیشن اور داعش کے خطرات سے پوری قوم کو آگاہ کردیا تھا۔ ڈاکٹر سلیم دانش
بدقسمتی سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خدشات پر توجہ نہ دی گئی اور داعش ملک بھر میں پھیل چکی ہے
داعش کے کارندے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری دفاتر میں گھس چکے ہیں
پور ے ملک سے مذہبی دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے آئین و قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیو ایم برطانیہ ٹوٹنگ یونٹ اور ویمبلے یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

لندن۔۔16جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ کئی سال قبل قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان میں طالبانائزیشن اور داعش کے خطرات سے پوری قوم کو آگاہ کردیا تھا لیکن بدقسمتی سے نہ صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خدشات پر توجہ نہیں دی گئی بلکہ انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور آج طالبان کے بعد بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش بھی ملک کے چپے چپے میں پھیل چکی ہے۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ ٹوٹنگ یونٹ اور ویمبلے یونٹ کے علیحدہ علیحدہ جنرل ورکرز اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ناعاقبت اندیش لیڈرشپ کی بدولت بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری دفاتر میں گھس چکے ہیں جہاں وہ مذہب کے نام پرسادہ لوح عوام کی برین واشنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی عفریت پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بتائے گئے حقائق کی روشنی میں ایک مربوط طریقے سے پور ے ملک سے مذہبی دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے آئین و قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔اس موقع پر ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ ، سیکریٹری جنرل منظور احمد ، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی ریحان عباسی ، ہاشم اعظم، شفیق احمد اور شمائیل بھی موجود تھے۔

7/20/2024 2:23:06 AM