Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اتحاد بین المسلمین کو زندہ رکھنے کیلئے ایم کیو ایم ایسے مذہبی اجتماع کا انعقاد کر تی ہے اور کرتی رہے گی،شاہد پاشا ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


اتحاد بین المسلمین کو زندہ رکھنے کیلئے ایم کیو ایم ایسے مذہبی اجتماع کا انعقاد کر تی ہے اور کرتی رہے گی،شاہد پاشا ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/15/2016
اتحاد بین المسلمین کو زندہ رکھنے کیلئے ایم کیو ایم ایسے مذہبی اجتماع کا انعقاد کر تی ہے اور کرتی رہے گی،شاہد پاشا ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سیرت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ دیا ہے،
سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک سچے عاشق رسول ﷺ ہیں ان کی کاوشیں سرکار دوجہاں ﷺ کی تعلیمات عام کرنے پرمبنی ہے،
عبدالحسیب رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم پی اے
حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ محفل ذکر مصطفی ﷺ کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و اراکین کی صحافیوں سے گفتگو 
حیدرآباد ۔۔۔ 15؍ جنوری 2016ء
حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل ذکر مصطفی ﷺ کے انعقاد کے موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر شاہدپاشا نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کی کاوشیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کو زندہ رکھنے کیلئے ایم کیو ایم ایسے مذہبی اجتماع کا انعقاد کر تی ہے اور کرتی رہے گی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اچھی روایتوں کی پاسبا ن ہے اور یہ اجتماع ان ہی روایتوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سیرت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم پی اے عبدالحسیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک سچے عاشق رسول ﷺ ہیں ان کی کاوشیں سرکار دوجہاں ﷺ کی تعلیمات عام کرنے پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محفلوں کے انعقاد سے معاشرے میں مذہبی رواداری فروغ پاتی ہے اور برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ 

7/20/2024 2:19:51 AM