Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب کے شہر چینوٹ میں بغیر پائلٹ کا طیارہ گرنے کے حادثہ پر متحدہ قومی موومنٹ کا اظہار تشویش


پنجاب کے شہر چینوٹ میں بغیر پائلٹ کا طیارہ گرنے کے حادثہ پر متحدہ قومی موومنٹ کا اظہار تشویش
 Posted on: 1/14/2016
پنجاب کے شہر چینوٹ میں بغیر پائلٹ کا طیارہ گرنے کے حادثہ پر متحدہ قومی موومنٹ کا اظہار تشویش
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ والا طیارہ چینوٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جو کہ انتہائی دکھ کی بات ہے۔ ندیم نصرت
سیکیورٹی ریڈ لیول (Red Level) پر ہے لہذتمام حساس مقامات، ہوائی اڈوں، نیول بیسز اور دیگر مقامات پر کڑی نظر رکھی جائے
پاکستان کا بال بال قرضہ میں جکڑا ہوا ہے ایسے میں کسی طیارے کا گر کر تباہ ہوجانا انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث ہے
وزیراعظم نواز شریف ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے اپنے تمام غیر ملکی دورے فی الفور منسوخ کر کے ملکی حالات بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ ندیم نصرت
اگر حادثہ کسی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تواس کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے خواہ وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز ہوں۔ ندیم نصرت
لندن۔۔ 14جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے پنجاب کے شہر چینوٹ میں بغیر پائلٹ کا طیارہ گرنے کے حادثہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ والا ایک طیارہ چینوٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جو کہ انتہائی دکھ اور تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کی وجہ سے خود پاکستان بھی ہنگامی صورتحال سے گزر رہا ہے،ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال ریڈ لیول(Red Level) پر ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ضروری ہے کہ ملک کے تمام حساس مقامات، ہوائی اڈوں، نیول بیسز اور دیگر مقامات پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ یہ بھی ضروری ہے کہ فضائی مشقوں پر جانے والے پاک فضائیہ کے طیاروں اور پاکستان نیوی کے تمام جہازوں وغیرہ کی جانے اور آنے کے بعد انتہائی باریک بینی سے چیکنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے بچا جاسکے۔
ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان کا بال بال قرضہ میں جکڑا ہوا ہے اور طیاروں و دیگر دفاعی ساز وسامان کے حصول کے لئے ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے سامنے دہائیاں دینی پڑتی ہیں۔ ایسے میں کسی طیارے کا گر کر تباہ ہوجانا انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔
ندیم نصرت نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور خطرات کی وجہ سے وہ اپنے تمام غیر ملکی دورے فی الفور منسوخ کر کے ملکی حالات بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر طیارے کا حادثہ کسی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تو اس غفلت کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے خواہ وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز ہوں۔

7/20/2024 2:32:45 AM