ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔ 14 جنوری2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے مرکزی رکن شوکت سردار کے والد سردار مسیح اوراقلیتی امور کے دوسرے مرکزی رکن جاویدانجم کے بھتیجے صابر مسیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔