Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کا محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے، سیدشاہد پاشا


ملک کا محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے، سیدشاہد پاشا
 Posted on: 1/14/2016
ملک کا محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے، سیدشاہد پاشا
تربیتی نشست میں مختلف سرکاری، نیم سرکاری اداروں سی بی ایز یونین عہدیداران اور لیبرڈویژن کے ہزاروں کارکنان کی شرکت
تربیتی نشست میں داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور ملکی و بین الاقوامی سطح بالخصوص اسلامی ممالک میں رونما ہونے والے حالات قائد تحریک الطاف حسین کے اہم بیانات، فرقہ وارانہ و مذہبی ہم آہنگی اور ملکی سطح پر اتحاد و اتفاق کی فضاء برقرار رکھنے سے متعلق کارکنان کو آگاہی دی گئیں
تربیتی نشست سے سید شاہد پاشا، عبد الحسیب، عادل خان، زاہد منصوری اور جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری کا خطاب 
کراچی۔۔ 14 جنوری2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام گزشتہ روزلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں’’نظم وضبط کے تقاضے ‘‘کے عنوان سے ایم کیوایم لیبرڈویژن کی تربیتی نشست منعقدکی گئی جس میں مختلف سرکاری ،نیم سرکاری اداروں سی بی ایزیونین عہدیداران اور لیبرڈویژن کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔تربیتی نشست میں ملکی حالات خصوصاً داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور ملکی وبین الاقوامی سطح بالخصوص اسلامی ممالک میں رونما ہونے والے حالات کے تناظرمیں قائدتحریک الطاف حسین کے جاری کردی بیانات،فرقہ وارانہ و مذہبی ہم آہنگی اورملکی سطح پراتحادواتفاق کی فضاء برقراررکھنے سے متعلق لیبروڈیژن کے ذمہ داران وکارکنان کوآگاہی دی گئی اوران سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔تربیتی نشست میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عادل خان، زاہد منصوری اور لیبروڈیژن کے جوائنٹ انچارج ارشدانصاری نے خصوصی طورپر شرکت کی اورتربیتی نشست کے شرکاء کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سید شاہد پاشا اور دیگر مقررین نے کہا کہ تمام تر نامناسب حالات کے باوجودملک کامحنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے، ایم کیوایم محنت کش طبقے کے جائزحقوق اورملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اور چاہتی ہے کہ محنت کشوں کوان کے جائزحقوق میسر آئیں۔ انہوں نے ایک اچھے تحریکی کارکن میں کن کن خواص کا ہونا ضروری ہے اور تنظیمی نظم وضبط پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ سب اسی وقت ہوسکتاہے جب ملک کامحنت کش طبقہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ادارے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دل لگا کر کام کرے گا۔


7/20/2024 2:32:53 AM