Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آبادمیں اے آروائی کے دفترپر مسلح دہشت گردوں کا دستی بم حملہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین


اسلام آبادمیں اے آروائی کے دفترپر مسلح دہشت گردوں کا دستی بم حملہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 1/13/2016
اسلام آبادمیں اے آروائی کے دفترپر مسلح دہشت گردوں کا دستی بم حملہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
یہ دہشت گرد حملہ اے آروائی پر نہیں بلکہ پاکستان میں میڈیاکی آزادی پر حملہ ہے
اس سے قبل بھی کئی ٹی وی چینلزکوکالعدم تنظیموں اورمذہبی انتہاپسندتنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے سے نشانہ بنایاجاچکاہے
یہ واقعہ حکومت کے ان تمام لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جو پاکستان میں داعش کے وجودسے انکاری ہیں۔ الطاف حسین
وقت آگیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے۔ الطاف حسین
دہشت گردوں کے حملے پر اے آروائی کے مالکان، تمام صحافیوں اورتمام عملے سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارہمدردی 
دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے آروائی کے رکن کی جلدصحتیابی کیلئے دعا
لندن ۔۔۔ 13 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اسلام آبادمیں اے آروائی کے دفترپر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ اے آروائی پر نہیں بلکہ پاکستان میں میڈیاکی آزادی پر دہشت گردحملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی ٹی وی چینلزکوکالعدم تنظیموں اورمذہبی انتہاپسندتنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکاہے اوراب اسلام آبادمیں اے آروائی کے دفترکودستی بم سے نشانہ بنایاگیاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج اے آروائی پر ہونے والے حملہ کی ذمہ داری داعش نامی تنظیم نے قبول کی ہے اورجائے وقوعہ پر ایک دھمکی آمیزپمفلٹ بھی پھینکاہے ۔ یہ بات وفاقی حکومت ، وفاقی وزیرداخلہ اوران تمام لوگوں کیلئے آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جواب تک پاکستان میں داعش کے وجودسے انکاری ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح اورابتداء میں کئے گئے اعلان کے مطابق عمل کیاجائے اورکالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے پر اے آروائی کے مالکان، تمام صحافیوں اورتمام عملے سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیااوردہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے آروائی کے ایک رکن کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ۔

7/20/2024 2:27:17 AM