Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں، محمد حسین


الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں، محمد حسین
 Posted on: 1/12/2016
الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں، محمد حسین 
منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے تو سندھ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے اور شہر کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا، عبد الحسیب 
سندھ حکومت عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے بلدیاتی فنڈز بندر بانٹ کرے، محترمہ ذرین مجید 
میئر ، ڈپٹی میئر اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیار نہیں ملے تو احتجاج پورے پاکستان میں ہوگا، عارف خان ایڈووکیٹ 
چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کی غیر قانونی سازشوں اور قانون کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس لیں ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
جب ہم حلف لیں گے انشاء اللہ پیپلزپارٹی نے جتنے ٹھیکے اور ٹینڈر دیئے ہیں اس پر انکوائری بٹھائیں گے، وسیم اختر
جو عناصر بلدیاتی نمائندوں کے مینڈیٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں وہ جمہوریت نہیں بلکہ آمرانہ سوچ پر عمل پیراہیں ، انچارج سی ای سی فرقان اطیب 
بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے اور من مانی کی گئی تو سندھ اسمبلی کا ایک اجلاس بھی نہیں چلنے دیں گے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن 
کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ایم کیوا یم کے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے سے رابطہ کمیٹی اراکین و دیگرمقررین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔12، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین ، عبد الحسیب ،محترمہ ذرین مجید ، عارف خان ایڈووکیٹ اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے تو سندھ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے اور سندھ اسمبلی کا ایک اجلاس بھی نہیں چلنے دیں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کی غیر قانونی سازشوں اور قانون کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس لیں ، ، سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں ، الیکشن کمیشن اور پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول اور نہ ہی چیئرمین ، وائس چیئرمین کے حلف کے شیڈول کا اعلان کیاہم اچھی طر ح ان ہتھکنڈوں سے واقف ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی دوپہر کراچی میں شاہراہ عراق پر واقع صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے کیخلاف منعقد کئے گئے پر امن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں نوجوانوں،بزرگوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدحسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں ، یہ پیپلزپارٹی کا متعصبانہ مائنڈ سیٹ ہے کہ جب کبھی بھی ایم کیوایم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا ،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تو کرادیئے لیکن منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں، جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقاریر ، تصاویر پر پابندی عائدکرکے انکے کروڑوں چاہنے والوں کو ان سے دور کرنے کی سازش کا حصہ ہے جناب الطاف حسین پر غیر اعلانیہ ، غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی کا خاتمہ کیاجائے۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی سے کہتے ہیں کہ یہ بلدیاتی الیکشن تم نے نہیں کروائے بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے ہیں ، اس میں مزید روڑے نہ اٹکائے جائیں ، کوئی بھی جمہوریت اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک عوام کو بنیادی ضرورت کا بلدیاتی نظام نہ دیاجائے ، انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ہمیں آئینی ، قانونی اور جمہوری راستہ دیا ہے اور آج ہم اپنا حق استعمال کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے تو سندھ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے اور شہر کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا ۔ رکن رابطہ کمیٹی محترمہ زرین مجید نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ ہم یہ بتا دیں کہ ہم نے منتخب نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا تھا لیکن سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کرکے بیٹھیں ہوئے ہیں اور اختیارات کی بندر بانٹ کی جارہی ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کیلئے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ اگر میئر ، ڈپٹی میئر اور منتخب نمائندوں کو اختیار نہیں ملے تو یہ احتجاج کراچی سے نکل کر پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کے بعد سپریم کورٹ ، حکومت سندھ ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کرتے لیکن ایسا نہیں کیا گیالیکن اگر بلدیاتی قرار دادوں کو سبوتاژ کیا گیا تو ہر آئینی و قانونی قدم اٹھائیں گے ۔ کراچی کے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن جو 7سال سے نہیں کرائے جارہے تھے ، بلدیاتی الیکشن کیلئے ایم کیوایم نے قومی اسمبلی ، سینیٹ ، صوبائی اسمبلی میں آواز بلند کی ، پیپلزپارٹی ایک طرف تو جمہوریت کے چیمپئن ہونے کے کھوکھلے نعرے لگاتی ہے اور اس کے بعد جو اصل جمہوریت کے حق دار ہیں انہیں اختیارات نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی الیکشن ہوئے ، الیکشن کمیشن اور پیپلزپارٹی نے الیکشن کے شیڈول اور نہ ہی چیئرمین ، وائس چیئرمین کے حلف کے شیڈول کا اعلان کیا یہ حربے پیپلزپارٹی کے ہیں جن سے ہم اچھی طر ح واقف ہیں ، پیپلزپارٹی لالچ اور دھونس دھمکیوں سے ہمارے سپورٹرز کو دور نہیں کرسکتی ، حکومت پاکستان ، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ فوراًمخصوص نشستوں کیلئے بلدیاتی شیڈول کا اعلان کیاجائے اورلوکل باڈی الیکشن کا عمل مکمل کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جس طرح سے سیوریج کی لائنوں کو خراب کررہی ہے ، اور بلدیاتی حکومت کے اختیارات میں مداخلت کررہی ہے ، وزیر بلدیات کا یہ اخلاقی ، قانونی اور آینی حق نہیں بنتا کہ وہ 5دسمبر کے بعد بلدیاتی حکومت کے افسران کوحکم دیں یا فنڈز استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم حلف لیں گے انشاء اللہ پیپلزپارٹی نے جتنے ٹھیکے اور ٹینڈر دیئے ہیں اس پر انکوائری بٹھائیں گے ،ٹھیکیدارتھوڑا عرصہ انتظار کرلیں ورنہ انکے ٹھیکوں کی لوکل گورنمنٹ ذمہ دار نہیں ہوگی ۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلافورزی کررہا ہے ، جلد از جلدمخصوص نشستوں پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیاجائے اور چیئرمین ،و ائس چیئرمین کو اختیارات منتقل کئے جائیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کی غیر قانونی سازشوں اور قانون کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس لیں اور سندھ حکومت کو آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے سے روکیں ۔ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج فرقان اطیب نے کہاکہ لوگ 5دسمبر سے پہلے ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کررہے تھے لیکن 5دسمبر کے بعد ثابت ہوگیا کہ جناب الطاف حسین لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کا سورج حق کی فتح کا دن ثابت ہوا اور اس دن پیچھے سے بیٹھ کر سازشیں کرنے والے بے نقاب ہوگئے ۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شہری حکومتوں میں ایم کیوایم کے ہزاروں چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز منتخب ہوئے ہیں ،آج کا مظاہرہ سندھ میں ہونے والی بدنیتی کو بے نقاب کرنے اور الیکشن کمیشن کی بدعنوانی سے آگاہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے یہ احتجاج پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے طابع نہیں ہے بلکہ آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے اور من مانی کی گئی تو سندھ اسمبلی کا ایک اجلاس بھی نہیں چلنے دیں گے ۔ اس موقع پر سی ای سی کی رکن محترمہ ہیر سو نے بھی خطاب کیا ۔ 

7/20/2024 2:25:56 AM