Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا بھر میں خانہ جنگی اور بغاوتیں ہورہی ہیں، دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ الطاف حسین


دنیا بھر میں خانہ جنگی اور بغاوتیں ہورہی ہیں، دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/10/2016
دنیا بھر میں خانہ جنگی اور بغاوتیں ہورہی ہیں، دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ الطاف حسین
اس صورتحال میں ہمیں نہایت ہوشمندی اور دانشمندی سے کام لیتے ہوئے قومی مفاد میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے
ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں ہمیں بین الاقوامی معاملات میں بھی پاکستان کے مفادات کو اولیت دینی چاہیے
پاکستان کو کسی بھی طاقت یا ملک کے مفاد کے لئے استعمال کرنے کے بجائے پاکستان کے مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے
سرد جنگ کے دوران ہم نے بڑی طاقتوں کے مفاد میں افغان جنگ میں پاکستان کو ملوث کیا جس کا خمیازہ پاکستان آج تک بھگت رہا ہے
ہمارے ملک میں تنقید کو جرم سے تعبیر کردیا جاتا ہے، اسی جرم کی پاداش میں میری تقاریر کو نشر کرنے اور شائع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
ہمارے لوگوں پر ظلم نہ کیا جائے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، ہمیں ملک دشمن نہ سمجھا جائے، ہمارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک نہ کیا جائے
میں اور ایم کیوایم پاکستان کے مخالف نہیں بلکہ ہم پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں
حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے رہے سہے اختیارات بھی چھینے جارہے ہیں 
ایم کیوایم کے نومنتخب نمائندے محدود اختیارات اور وسائل کے باوجود عوام کے مسائل کے حل کیلئے حتی المقدور کوششیں کریں
میر اپیغام یہی ہے ’’کام، کام، کام ۔۔۔ خدمت، خدمت، خدمت۔ رنگ، نسل، زبان، علاقہ، جنس، فقہ، مسلک اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت‘‘ ۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی ایوانوں کے اندر اور باہر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں
جو منتخب رکن اپنے فرائض سے غفلت برتے، اس کو تنبیہ کریں، اگر وہ اپنی اصلاح نہ کرے تو اس سے فوری طور پر استعفیٰ لے لیا جائے
منتخب نمائندوں اور تنظیمی ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ اپنی اصلاح کریں، اپنے رویوں میں شائستگی اور عاجزی و انکساری لائیں
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے نومنتخب نمائندوں کے بڑے اجلاس سے خطاب 
لندن۔۔۔ 10جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں خانہ جنگی اوربغاوتیں ہورہی ہیں،دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے لہٰذا اس صورتحال میں ہمیں نہایت ہوشمندی اوردانشمندی سے کام لیتے ہوئے قومی مفادمیں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات آج لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے نومنتخب نمائندوں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے نامزدمیئر، ڈپٹی میئر،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح افواج کسی بھی ملک کی عزت اورفخرہواکرتی ہیں، ان کی عزت اوراحترام ہرکسی پرواجب ہوتاہے تاہم ان کے غلط اقدامات پر تنقیدکی جاسکتی ہے اور یہ تنقید کسی بھی طرح ملک دشمنی کے دائرے میں نہیں آتی۔افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں تنقیدکے عمل کوجرم سے تعبیرکردیاجاتاہے اوراسی جرم کی پاداش میں میری تقاریرکونشرکرنے اورشائع کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مسلح افواج کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری باتوں کاغلط مطلب نہ لیاجائے ، میراکہناصرف یہی ہے کہ ہمارے لوگوں پرظلم نہ کیاجائے ،ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ، ہمیں ملک دشمن نہ سمجھاجائے، ہمارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک نہ کیاجائے ۔میں اورایم کیوایم پاکستان کے مخالف نہیں بلکہ ہم پاکستان کی خدمت کرناچاہتے ہیں، پاکستان کوترقی دینا چاہتے ہیں اور پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرناچاہتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں ہمیں بین الاقوامی معاملات میں بھی پاکستان کے مفادات کواولیت دینی چاہیے اورپاکستان کوکسی بھی طاقت یاملک کے مفادکے لئے استعمال کرنے کے بجائے پاکستان کومفادکوپیش نظررکھناچاہیے۔ماضی میں بھی سردجنگ کے دوران ہم نے بڑی طاقتوں کے مفاد میں فیصلے کیے،افغان جنگ میں پاکستان کوملوث کیاجس کاخمیازہ پاکستان آج تک بھگت رہاہے اورآج پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیابھرکے ترقی یافتہ ممالک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم بہت مضبوط ہے اورمقامی حکومتوں کو تمام ترمالی و انتظامی اختیارات حاصل ہیں لیکن ہمارے ہاں حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے اداروں سے ان کے رہے سہے اختیارات بھی چھینے جارہے ہیں اور بلدیاتی نمائندوں کوبے اثر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے نومنتخب یوسی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اورکونسلروں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایم کیوایم کے نام پر اعتماد کرتے ہوئے آپ کوووٹ دیئے ہیں ، اب آپ کافرض ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورااترنے کیلئے دن رات محنت کریں ، محدوداختیارات اوروسائل کے باوجود اپنے اپنے علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے حتی المقدورکوششیں کریں،آپ کے علاقے میں کہیں بھی بارش، سیلاب،کوئی قدرتی آفت یاحادثہ ہوتوآپ مرکزکی اجازت یاہدایت کاانتظارکئے بغیرازخودوہاں پہنچیں اورمسائل کاشکارلوگوں کی جو مدد ہوسکتی ہو کر یں ۔ہمیں جتنابھی وقت ملاہے اس میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں، انکے درمیان موجودرہیں ۔انہوں نے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اورنامزدڈپٹی میئرڈاکٹرارشد وہرہ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ تحریک کومایوس نہیں کرنا اور آپ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنا۔ انہوں نے تمام نومنتخب نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سب کے لئے میرایہی پیغام ہے ’’ کام، کام، کام اور خدمت، خدمت، خدمت۔رنگ ،نسل، زبان،علاقہ،جنس، فقہ، مسلک اورمذہب کے امتیاز سے بالاترہوکرانسانیت کی خدمت ‘‘۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینیٹرز ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ایوانوں کے اندراورباہر اپنی کارکردگی کوبہتر بنائیں، آپ کواسی لئے چناگیاہے کہ آپ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کریں اور ان کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ جوسینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، چیئرمین، کونسلر جو بھی عوام کی خدمت نہ کرسکے اورعوام کی خدمت اورمسائل کے حل کے لئے اپنے فرائض سے غفلت برتے، اس کوتنبیہ کریں اور اگر پھر بھی وہ اپنی اصلاح نہ کرے تواس سے فوری طورپراستعفیٰ لے لیاجائے اوروہاں دوبارہ انتخابات کرادیے جائیں۔ انہوں نے تمام منتخب نمائندوں اورتنظیمی ذمہ داروں پرذوردیاکہ وہ اپنی اصلاح کریں، اپنے رویوں میں شائستگی اورعاجزی وانکساری لائیں،جوساتھی کوئی غلطی کرے تواس سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھائیں اوراس کی اصلاح کریں۔اس موقع پر تمام نومنتخب نمائندوں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایا کہ وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔ 
تصاویر


7/20/2024 2:32:59 AM