Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اظفر رضوی نے ملک میں ایک آزاد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے درس و تدریس کا سہارا لیا، حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل


اظفر رضوی نے ملک میں ایک آزاد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے درس و تدریس کا سہارا لیا، حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل
 Posted on: 1/10/2016
اظفر رضوی نے ملک میں ایک آزاد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے درس و تدریس کا سہارا لیا، حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل 
اظفر رضوی شہید کی سوچ اورایم کیوایم کی سوچ میں مماثلت تھی، آج دنیا تیسری جنگ عظیم کے دھانے پر کھڑی ہے 
ڈھاکہ گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں اظفر رضوی شہید کی کتاب ’’میرے عالی جی ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب 
تقریب کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی، محمود شام ، ، ڈاکٹر فاطمہ حسن ، عارف شفیق اور دیگر علمی و ادبی شخصیات کی شرکت
کراچی ۔۔۔10، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر محترمہ نسرین جلیل نے کہا ہے کہ اظفر رضوی شہید نے ملک میں ایک آزاد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے درس و تدریس کا سہارا لیا ، تقریری مقابلے کروائے جن میں مدارس کے طلباء بھی شریک ہوتے تھے تاکہ گفت و شنید کے ذریعے ذہنوں کو کھلا جاسکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھاکہ گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں اظفر رضوی شہید کی کتاب ’’میرے عالی جی ‘‘ کی تقریب رونمائی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی ۔ اس موقع پر ممتاز دانشور ایڈیٹر محمود شام ، وفاقی اردو یونیورسٹی کی متمد اعلیٰ ڈاکٹر فاطمہ حسن، معروف شعراء عارف شفیق ، اظفر رضوی کے صاحبزادے ذوالقرنین اظفر اورعلمی و ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ محترمہ نسرین جلیل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اظفر رضوی ان پاکستانیوں میں تھے جنہوں نے ایک جہدِ مسلسل کرکے اپنا مقام بنایا اور دو مرتبہ ہجرت کی انہیں شدت سے ان مسائل کا ادراک تھا جو فرزندِ زمین نہ ہونے کی وجہ سے اس شہر میں جینے والوں کو درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اظفر رضوی شہید کی سوچ اورایم کیوایم کی سوچ میں مماثلت تھی اور متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد بھی جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام اور اس کی سوچ کا خاتمہ ہے اور ملک کی تمام قومیتوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمیل الدین عالی مرحوم کے حوالے سے اپنے خیالا ت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم میرے ساتھ 3برس تک سینیٹ کے ممبر رہے ، ہمارا رشتہ احترام کا تھا ، مرحوم کو ہمیشہ یاد رہتا تھا کہ میں کس کی بیٹی ہوں اور میرے والد نے پاکستان کیلئے کتنا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اظفر رضوی مرحوم کی اہلیہ نے اظفر رضوی کا ہر قدم پر ساتھ دیا اور آج کی تقریب ان کی تربیت کا ہی نتیجہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج جب کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کے دھانے پر کھڑی ہے ، طاقتور ممالک نے پوزیشن لے لی ہے ، پاکستان کو ایسے حالات میں سعودی عرب یا ایران کا ساتھ دینے کے بجائے پاکستان کے بارے سوچنا ہوگا اور فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ علی جی اور قائد اعظم ؒ کا پاکستان جب ہی بنے گا جب ہم لسانیت ، عقیدے ، مسلک اور مذہب سے ہٹ کر انصاف اور مساوات اور حقوق کی بات کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنی سوچوں میں مثبت تبدیلی لائیں ۔ انہوں نے اظفر رضوی اور جمیل الدین عالی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کی اولاد کو اتنی ہمت دے کہ وہ والدین کے مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھ سکیں ۔ 

7/20/2024 2:22:53 AM