Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے تبادلے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش


کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے تبادلے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 1/6/2016 1
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے تبادلے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش 
شہر میں تعینات آخری اردو بولنے والے افسر کا تبادلہ حکومت سندھ کا ایک اور متعصبانہ اقدام ہے، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی کو مقبوضہ علاقے کی طرز پر چلانے کے بجائے جمہوری انداز اختیار کیاجائے اور کراچی کے مقامی ڈومسائل یافتہ لوگوں کو تعینات کیاجائے ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی تعصب کا مظاہرہ کیاجارہا ہے، ارکان سندھ اسمبلی 
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا تبادلہ کرکے حکومت سندھ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شہر کراچی اور اس کے عوام 
سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے کھلا تعصب کرتی رہی ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات چھین کر انہیں مفلوج کرکے دراصل حکومت سندھ کراچی اور اس کے عوام کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔6، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی ومومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے تبادلے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں تعینات آخری اردو بولنے والے افسر کا تبادلہ حکومت سندھ کا ایک اور متعصبانہ اقدام ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی تعصب کا مظاہرہ کیاجارہا ہے اور انہیں سرخ فیتے کی نذر کرکے عوام کو انگنت مسائل سے دوچار کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ اس سے قبل بھی شہر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کھلا تعصب کرتی رہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات چھین کر انہیں مفلوج کرکے دراصل کراچی اور اس کے عوام کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا تبادلہ کرکے حکومت سندھ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شہر کراچی اور اس کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی اور متعصبانہ فیصلے کرکے کراچی اور اس عوام کو مسائل اور پریشانیوں کی دلدل میں دھکیلنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو مقبوضہ علاقے کی طرز پر چلانے کے بجائے جمہوری انداز اختیار کیاجائے اور کراچی کے مقامی ڈومسائل یافتہ لوگوں کو تعینات کیاجائے ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان اورانسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے تبادلے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور حکومت سندھ کو اسے متعصبانہ اقدامات سے باز رکھاجائے ۔ 
Back to Conversion Tool

7/20/2024 2:30:23 AM