Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سعودیہ عرب ایران کشیدگی، ایم کیوا یم کے زیر اہتمام مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا اہم اجلاس


سعودیہ عرب ایران کشیدگی، ایم کیوا یم کے زیر اہتمام مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا اہم اجلاس
 Posted on: 1/4/2016 1
سعودیہ عرب ایران کشیدگی، ایم کیوا یم کے زیر اہتمام مختلف مسالک اور مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا اہم اجلاس
اجلاس میں شریک علماء و مشائخ نے سعودیہ عرب اور ایران کے مابین موجودہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کیں
اجلاس میں شریک علماء کا وفاقی حکومت اور افواج پاکستان سے سعودیہ عرب، ایران کی کشیدگی میں غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔ 04؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سعودیہ عرب او ر ایران کے مابین موجودہ کشیدگی کے بعدتیزی سے تبدیل ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور پاکستان پر اسکے ممکنہ اثرات کے حوالے سے پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ملک بھر کے مختلف مسالک کے علماء کرام ، ذاکرین و مشائخ عظام کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیاجس سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کیا ۔اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،ڈپٹی کنوینرز کہف الوریٰ، سید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ،متحدہ بین المسلمین فورم، علماء کمیٹی کے ممبران،سینیٹر و معروف عالم دین مو لا نا تنو یر الحق تھا نوی،جید اہل تشیع عالم علامہ عباس کمیلی، مولانا اسد دیوبندی ،علامہ علی کرار نقوی،سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما سید بلال حسین شاہ کاظمی،جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنما مفتی شبیر احمد حقانی،جعفریہ الائنس کے رہنما سلمان مجتبی،اتحاد علمائے اہلسنت پاکستان کے امیر مفتی اکرم سیالوی،شیعہ اسکالر علامہ اطہر حسین مشہدی،علامہ وقار حسن تقوی،علامہ مرزا یوسف حسین،تنظیم عزاداری کے رہنما ایس ایم نقی،مذہبی اسکالر علامہ محمد حسن رضوی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ حسین مسعودی،جماعت اہل حدیث کے مرکزی رہنما حشمت اسد صدیقی،صوبا ئی صدر تحریک نفا ذفقہ جعفریہ علامہ سید وقار حسن تقوی ،سر بر اہ تحریک عوام اہل سنت محمد عاطف حنیف بلو ،مدرسہ نعما یہ رضو یہ (پا کستان ) کے رہنمامفتی محمد اکبر الحق ، چشتی خلیفہ مجاز صدائے غریب نو ا زسید اعجا ز جیش کما ل چشتی جا نشیں گدی نشیں اجمیر شر یف ارمان ارشد،الحاج محمد رفیع نقشبندی ابو ا لعدل جنر ل سیکر یٹری نظام مصطفی پارٹی سندھ ،ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمد ی جما عت غر با ء اہلحدیث،مطلو ب اعوان چےئر مین آل پا کستان سنی تحریک ،ضیا اللہ سیا لو ی چےئر مین القمرا اسلا مک فا ؤنڈیشن سید محمد نقی صدر مر کزی تنظیم عزاداری (پا کستان )،ڈاکٹر محمد حسن رضوی ،طا رق محمد مدنی صدر پاکستان علما ء کو نسل سندھ ،قاری خضر حنیف ساجد جمعیت علما ء اسلام کر اچی ،قاری محمد حسن لا کھا ئی صدرکر اچی پا کستان کو نسل،حا فظ عبد اللہ جو نا گڑی داد اسلام تحریک ،اتحاد علماء ائمہ شوریٰ کے رہنما فضل الرحمن سعیدی،سید علی رضا،غلام سیدین رضوی،سید علامہ جہانزیب قادری،مولانا سید ریاض علی اشرفی،قاری غدام جعفر حسین رضوی سمیت دیگر معروف علما ء کرام، شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیوا یم جانب سے خوشنما ں پنڈال تیار کیا گیا تھا جس میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔اجلاس میں شریک علماء کرام نے سعودیہ عرب اور ایران کے مابین موجودہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس معاملے میں وفاقی حکومت اور افواج پاکستان سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ کیا ۔ 

10/1/2024 9:16:36 PM