Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس
 Posted on: 1/3/2016 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاقائم مقام کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت مشترکہ اجلاس
اجلاس میں تنظیمی امور، پاکستان کے سیاسی حالات، خطہ کی صورتحال ، ایران اورسعودی عرب کے مابین کشیدگی
مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور اسکے پاکستان پرپڑنے والے اثرات پر تفصیلی غوروخوص کیاگیا
موجودہ نازک صورتحال کاتقاضہ ہے کہ پاکستان کوبین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورکشیدگی کاحصہ نہیں بنناچاہیے ۔ رابطہ کمیٹی
پاکستان کونہ توایران کاحصہ بنناچاہیے اورنہ ہی سعودی عرب کاحصہ بنناچاہیے بلکہ غیرجانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ایم کیوایم
پاکستان کو 34عرب ممالک کے اتحادکاحصہ نہیں بنناچاہیے اوراس قسم کے کسی بھی اتحادمیں شامل ہونے کیلئے لاکھوں مرتبہ سوچناچاہیے
پاکستان کو ایک آزاد اورخودمختارملک کی حیثیت سے اپنی آزادی وخودمختاری اور سلامتی واستحکام کے بارے میں سوچنااورعمل کرناچاہیے 
پاکستان کے عوام آپس میں اتحادوبھائی چارے سے رہیں اورہم آہنگی کی فضاء کوکسی بھی قیمت پر خراب نہ ہونے دیں۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 3 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک مشترکہ اجلاس آج ہواجس کی صدارت قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، پاکستان کے سیاسی حالات، خطہ میں پیدا ہونے والی صورتحال ، سعودی عرب میں شیخ نمراوران کے ساتھیوں کودی جانے والی سزائے موت کے باعث ایران اورسعودی عرب کے مابین پیداہونے والی کشیدگی اورمشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور اس کے پاکستان پرپڑنے والے اثرات پر تفصیلی غوروخوص کیاگیا۔ اجلاس میں اس مجموعی صورتحال پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاگیاکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے جوکسی بھی طرح خطے کے امن واستحکام کے مفادمیں نہیں ہے۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ موجودہ نازک صورتحال کاتقاضہ ہے کہ پاکستان کوبین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورکشیدگی کاحصہ نہیں بنناچاہیے ۔ پاکستان کونہ توایران کاحصہ بنناچاہیے اورنہ ہی سعودی عرب کاحصہ بنناچاہیے بلکہ غیرجانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور ایک آزاد اورخودمختارملک کی حیثیت سے اپنی آزادی وخودمختاری اور سلامتی واستحکام کے بارے میں سوچنااورعمل کرناچاہیے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پرحکومت پاکستان اوراسٹیبلشمنٹ سے اپیل کی گئی کہ پاکستان کو حال ہی میں تشکیل پانے والے 34عرب ممالک کے اتحادکاحصہ نہیں بنناچاہیے اوراس قسم کے کسی بھی اتحادمیں شامل ہونے کیلئے لاکھوں مرتبہ سوچناچاہیے اور ہرقیمت پر پاکستان کے ملکی وقومی مفادکومدنظر رکھناچاہیے۔اجلاس میں کہاگیاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جوکشیدگی کومزیدبڑھانے کاسبب بنتے ہوں۔ اجلاس میں پاکستان کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بحیثیت پاکستانی آپس میں اتحاد وبھائی چارے سے رہیں اورہم آہنگی کی فضاء کوکسی بھی قیمت پر خراب نہ ہونے دیں۔ 

10/1/2024 9:19:30 PM