Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے بنانے سنوارنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کوجن اختیارات کی ضرورت ہے وہ ہم حاصل کرکے دم لینگے،وسیم اختر


کراچی کے بنانے سنوارنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کوجن اختیارات کی ضرورت ہے وہ ہم حاصل کرکے دم لینگے،وسیم اختر
 Posted on: 1/2/2016 1
کراچی کے بنانے سنوارنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کوجن اختیارات کی ضرورت ہے وہ ہم حاصل کرکے دم لینگے،وسیم اختر
ڈی سی آرسی کے رکن ڈیفنس میں انجینئرعادل عسکری کی رہائشگاہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی:۔ ۔۔02،جنوری 2016 ء
ایم کیوایم کی جانب سے نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ کراچی کے بنانے سنوارنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کوجن اختیارات کی ضرورت ہے وہ ہم حاصل کرکے دم لینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آرسی کی جانب سے ڈیفنس کے علاقے خیابان مسلم میں ڈی سی آرسی کے رکن انجینئرعادل عسکری کی رہائشگاہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ارکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ،ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ ،نامزدنائب میئرکراچی ارشد وہرا، ڈاکٹرز، انجینئرز،پروفیسرز اور مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ افسران سمیت خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔عادل عسکری کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم خطاب کیا۔وسیم اخترنے مہمانان گرامی کی تشریف آواری پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کاایک مرحلہ گذرا جس میں ایم کیوایم کے کارکنان نے تمامتر مشکلات وپریشانیوں اورنامناسب حالات کے باوجود بھرپورکام کیااورکراچی سمیت سندھ کے حق پرست عوام نے ہربارکی طرح اس باربھی قائدتحریک الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دیا اورحق پرست نمائنددوں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈزکی ہمیں پروانہیں،جوہے ہم اس میں ہی کام کریں گے تاہم بلدیاتی نمائندوں کوبااختیاربنانے کے لئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی جبکہ عوام کی پاورتوہمارے پاس ہے۔

10/1/2024 9:18:04 PM